اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 169 of 617

اصحابِ بدرؓ (جلد پنجم) — Page 169

169 215 اصحاب بدر جلد 5 ย حضرت عبد اللہ بن نعمان بن بلد مہ حضرت عبد اللہ کے دادا کا نام بلدمه یا بَلنَمہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن نعمان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو مخنّاس سے تھا۔5 365 حضرت عبد اللہ بن نعمان حضرت ابو قتادہ کے چچازاد بھائی تھے۔حضرت عبد اللہ بن نعمان کو غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہونے کی سعادت ملی۔366 216) حضرت عبدربہ بن حق بن اوس حضرت عبدُ رَبِّهِ بن حق بن اوس ایک صحابی تھے۔ان کے بارے میں ایک سے زائد آراء ہیں۔بعض نے عبد ربه اور بعض نے عبد اللہ لکھا ہے۔ابن اسحاق کے نزدیک ان کا نام عبد اللہ بن حق جبکہ ابن عمارہ کے مطابق عبد رب بن حق ہے ان کا تعلق بنو خزرج کے خاندان بنو ساعدہ سے تھا اور آپ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے۔367 217 نام و نسب وو حضرت عبد الرحمن بن عوف دعشرہ مبشرہ میں سے ” وہ مسلمانوں کے سرداروں کے سردار ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ عبد الرحمن آسمان میں بھی امین ہے اور زمین میں بھی امین ہے۔“ حضرت عبد الرحمن بن عوف کا ہے۔حضرت عبد الرحمن بن عوف کا نام زمانہ جاہلیت میں عبدِ عمر و تھا اور دوسری روایت کے مطابق عبد الكَعْبَہ تھا۔اسلام لانے کے بعد آنحضرت صلی المیہ یکم نے یہ نام