اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 72

ب بدر جلد 4 72 خوشی ہوگی کہ تم نے اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کی ہوتی کیونکہ ہم نے تو سچ سچ پا لیا جو ہمارے رب نے ہم سے وعدہ کیا تھا۔آیا تم نے بھی واقعی وہ پا لیا ہے جو تمہارے رب نے تم سے وعدہ کیا تھا؟ ابو طلحہ کہتے تھے کہ حضرت عمرؓ نے کہا یا رسول اللہ ! آپ ان لاشوں سے کیا باتیں کر رہے ہیں جن میں جان نہیں ہے ؟ رسول اللہ صلی علی یم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! کہ تم ان سے زیادہ ان باتوں کو نہیں سن رہے جو میں کہہ رہا ہوں یعنی یہ باتیں اب اللہ تعالیٰ آگے ان تک پہنچا بھی رہا ہے کہ کیا تمہارا بد انجام ہوا۔182 جنگ احد میں تین کمانیں توڑنے والا بہادر جان شار رسول صلى الله وسلم حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ جب احد کی جنگ ہوئی تو لوگ شکست کھا کر نبی کریم صلی ا ظلم سے جد اہو گئے اور حضرت ابو طلحہ نبی صلی علیکم کے سامنے آپ کو اپنی ڈھال سے آڑ میں لیے کھڑے رہے۔اور حضرت ابو طلحہ ایسے تیر انداز تھے کہ زور سے کمان کھینچا کرتے تھے۔انہوں نے اس دن دو یا تین کمانیں توڑیں۔یعنی اتنی زور سے کھینچتے تھے کہ کمان ٹوٹ جاتی تھی اور جو کوئی آدمی تیروں کا ترکش اپنے ساتھ لیے گزرتا تو آنحضرت صلی للی کم اسے فرماتے کہ ابو طلحہ کے لیے پھینک دو یعنی کہ دوسروں کو بھی نصیحت کرتے کہ یہ بہت تیر انداز ہیں۔اپنے تیر بھی انہی کو دے دو۔یہ اس وقت آنحضرت صلی اللہ نام کے سامنے کھڑے تھے۔حضرت انس کہتے تھے کہ نبی صلی می کنم سر اٹھا کر لوگوں کو دیکھتے تو حضرت ابو طلحہ کہتے: بِأَبِي أَنْتَ وَأُتِي يَا رَسُولَ اللهِ لَا يُصِيبُكَ سَهُمْ، نَحْرِى دُونَ نَخَرِك میرے ماں باپ آپ پر قربان ! سر اٹھا کر نہ دیکھیں۔مبادا ان لوگوں کے تیروں میں سے کوئی تیر آپ کو لگے۔میرا سینہ آپ کے سینے 183 کے سامنے ہے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ ایک ہی ڈھال سے نبی صلی للی کم کی حفاظت کرتے تھے اور حضرت ابو طلحہ اچھے تیر انداز تھے۔جب وہ تیر چلاتے تو نبی صلی علیکم جھانکتے اور ان کے تیر پڑنے کی جگہ کو دیکھتے۔یہ بخاری کی روایت ہے۔پہلی بھی بخاری کی تھی۔181 غزوہ احد میں حضرت ابو طلحہ کے اس شعر کے پڑھنے کا بھی ذکر آتا ہے کہ وَجْهِي لِوَجْهِكَ الْوِقَاء وَنَفْسِي لِنَفْسِكَ الْفِدَاء میرا چہرا آپ کے چہرے کو بچانے کے لیے ہے اور میری جان آپ کی جان پر قربان ہے۔حضرت انس خادم رسول صل الله ولم 185 حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی لی ہم نے حضرت ابوطلحہ سے فرمایا کہ اپنے لڑکوں میں سے میرے لیے کوئی لڑکا تلاش کرو جو میری خدمت کرے تا میں خیبر کا سفر کروں۔حضرت ابوطلحہ