اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 51 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 51

51 اصحاب بدر جلد 4 ہوئے اور انتہائی بہادری کے جوہر دکھائے۔اسی طرح احد کی جنگ میں بھی انہیں شمولیت کی توفیق ملی اور جنگ کا رخ پلٹنے کے بعد یعنی جب مسلمان پہلے جیت رہے تھے پھر رخ پلٹا اور ایک جگہ چھوڑنے کی وجہ سے کافروں نے دوبارہ حملہ کیا اور جنگ کا پانسہ مسلمانوں کے خلاف ہو گیا تو جو صحابہ اس وقت آنحضرت صلی الم کے قریب رہ گئے تھے ان میں حضرت ابودجانہ بھی شامل تھے اور آنحضرت صلی علی یکم کے دفاع میں یہ انتہائی زخمی بھی ہوئے لیکن ان زخموں کے باوجود یہ پیچھے نہیں ہے۔ایک دفعہ بیماری میں اپنے ساتھی کو کہنے لگے کہ شاید میرے دو عمل اللہ تعالیٰ قبول کرنے ایک یہ کہ میں کوئی لغو بات نہیں کرتا۔غیبت نہیں کرتا۔لوگوں کے پیچھے ان کی باتیں نہیں کرتا۔دوسرے یہ کہ کسی مسلمان کے لیے میرے دل میں کینہ اور بغض نہیں۔125 19 نام و نسب و کنیت حضرت ابو سجدہ بن ابی رُهم " آنحضرت صلی ال نیم کے پھوپھی زاد بھائی حضرت ابوس برہ بن ابی دُھم۔ابو سبرہ ان کی کنیت تھی۔اس کنیت نے اتنی شہرت پائی کہ آپ کا اصل نام لوگوں کو بھول گیا۔ان کی والدہ کا نام بڑہ بنت عبد المطلب ہے جو ر سول اللہ صلی علیکم کی پھو پھی تھیں۔اس طرح حضرت ابو سبرہ آنحضرت صلی یی نیم کے پھوپھی زاد بھائی ہوئے۔حبشہ کی طرف دو مر تبہ ہجرت کرنے والے حضرت ابوس برہ نے حبشہ کی طرف دونوں دفعہ ہجرت کی۔دوسری ہجرت حبشہ میں ان کی بیوی ام کلثوم بنت سہیل بن عمر د بھی شامل تھیں۔ان کے تین بیٹے تھے جن کے نام محمد ، عبد اللہ اور سعد تھے۔ہجرت مدینہ اور مواخات حضرت ابو سبرہ جب مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کر کے آئے تو انہوں نے منذر بن محمد کے پاس قیام کیا۔رسول اللہ صلی علیم نے حضرت ابو سبرہ اور سلمہ بن سلامہ کے در میان مواخات قائم فرمائی۔تمام غزوات میں شمولیت اور وفات حضرت ابو سبرہ غزوہ بدر، احد، خندق اور باقی تمام غزوات میں رسول اللہ صلی ال نیم کے ساتھ