اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 571
اصحاب بدر جلد 4 571 لگے کہ انس یہ منکے انڈیل دو۔کہتے تھے پھر انہوں نے اس شخص کی خبر دینے کے بعد اس شراب سے متعلق پوچھا اور نہ کبھی اس کو دوبارہ پیا۔1296 ایک حکم آیا اور اس کے بعد ایسی اطاعت تھی کہ دوبارہ پھر اس شراب کا ذکر بھی نہیں ہوا۔ایک دوسری حدیث سے ثابت ہے کہ حضرت ابو طلحہ کے ساتھ حضرت ابو دجانہ اور حضرت سہیل بن بیضاء تھے جو اس وقت شراب پی رہے تھے۔1297 غزوہ تبوک سے واپسی پر 9 ہجری میں ان کی وفات ہوئی اور ان کی نماز جنازہ آنحضرت صلی ا ہم نے مسجد نبوی میں پڑھائی اور وفات کے وقت ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔حضرت سعد کا مسجد نبوی میں جنازہ اور اعتراض پر جواب 1298 حضرت عباد بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص کا جنازہ مسجد سے گزارا جائے یعنی کہ مسجد میں لایا جائے تاکہ وہ بھی ان کی نماز جنازہ پڑھ لیں۔لوگوں نے حضرت عائشہ کی اس بات کو اوپر جانا کہ یہ عجیب بات کر رہی ہیں تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ لوگ کتنی جلدی بھول جاتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللی کرم نے حضرت سہیل بن بیضاء کی نماز جنازہ مسجد میں ہی پڑھی تھی۔1299 ان کا خیال تھا کہ کھلی جگہ پر پڑھنی چاہئے تو اس کی اصلاح حضرت عائشہ نے فرمائی کہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔1300 160 حضرت سواد بن رزن حضرت سواد بن رزن انصاری ایک صحابی ہیں۔ان کا نام سواد بن رزن تھا اور بعض روایات میں آپ کا نام اسود بن رزن اور سواد بن زُریق بھی بیان ہوا ہے۔یہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔1301