اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 546 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 546

اصحاب بدر جلد 4 546 حضرت سعید بن زید کی نماز جنازہ حضرت عبد اللہ بن عمر نے پڑھائی۔حضرت سعد بن ابی وقاص اور عبد اللہ بن عمرؓ دونوں قبر میں اترے یعنی نعش کو لحد کے اندر رکھنے کے لیے لحد میں آئے۔شادیاں اور اولاد 1229 حضرت سعید بن زید نے مختلف اوقات میں دس شادیاں کیں اور ان بیویوں سے تیر ہ لڑ کے اور انہیں لڑکیاں ان کی پید ا ہوئیں۔1230 143 حضرت سفیان بن نسر حضرت سفیان رضی اللہ عنہ بن نسر انصاری ایک صحابی تھے۔حضرت سفیان کا تعلق قبیلہ خزرج کے خاندان بنو جشع سے تھا۔ان کے والد کے نام میں اختلاف ہے بعض نے نسر لکھا ہے اور بعض نے بشر بیان کیا ہے۔غزوہ بدر اور احد میں یہ شریک ہوئے۔ایک روایت کے مطابق آنحضرت صلی الی یکم نے حضرت سفیان کی مؤاخات حضرت طفیل بن حارث 1231 کے ساتھ کروائی ہے۔32 1232 144) نام و نسب و کنیت حضرت سلمہ بن اسلم حضرت سلمہ بن اسلم حضرت سلمہ بن اسلم قبیلہ بنو حارثہ بن حارث سے تھے۔آپ کے والد کا نام اسلم تھا۔ایک قول کے مطابق آپ کے دادا کا نام حریش تھا جبکہ دوسرے قول کے مطابق حریس تھا۔آپ کی کنیت ابو سغد تھی۔1233 حضرت سلمہ بن اسلم کی والدہ کا نام سُعاد بنت رافع تھا۔حضرت سلمہ بن اسلم غزوہ بدر، غزوۂ احد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ دیگر تمام غزوات میں آنحضرت صلی لی نام کے ساتھ شریک ہوئے۔