اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 445 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 445

445 133 صحاب بدر جلد 4 نام و نسب حضرت سعد بن خَيْقيه پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت سعد بن خَيْقمه " حضرت سعد بن خَيقيه شما تعلق قبیلہ اوس سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام ھند بنتِ آؤس تھا۔حضرت ابو ضَيَّاح نُعْمان بن ثابت جو کہ بدری صحابی ہیں والدہ کی طرف سے آپ کے بھائی تھے۔آپ کی کنیت ابوحیقمه اور ابو عبد اللہ بیان کی جاتی ہے۔آنحضرت صلی علیم نے حضرت سعد بن خَيْقته "کے اور حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔بارہ نقیبوں میں سے ایک حضرت سعد ان بارہ نقباء میں سے یعنی نقیبوں میں سے تھے جنہیں آنحضرت صلی الم نے بیعت عقبہ ثانیہ کے موقع پر مدینہ کے مسلمانوں کا نقیب مقرر فرمایا تھا۔1056 بیعت عقبہ ثانیہ بارہ نقیب کس طرح مقرر ہوئے اس کی کچھ تفصیل اور نقیبوں کے نام اور کام کے بارے میں بھی بتاتا ہوں جو سیرت خاتم النبیین میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے کہ 13 نبوی کے ماہ ذی الحجہ میں حج کے موقع پر اوس اور خزرج کے کئی سو آدمی مکہ میں آئے۔ان میں سے ستر شخص ایسے شامل تھے جو یا تو مسلمان ہو چکے تھے یا اب مسلمان ہونا چاہتے تھے اور آنحضرت علی علیکم سے ملنے کے لیے مکہ آئے تھے۔مُضعَب بن عمیر بھی ان کے ساتھ تھے۔مُضعَب کی ماں زندہ تھی اور گو مشرکہ تھی مگر ان سے بہت محبت کرتی تھی۔جب اسے ان کے آنے کی خبر ملی تو اس نے ان کو کہلا بھیجا کہ پہلے مجھ سے آکر مل جاؤ پھر کہیں دوسری جگہ جانا۔مُصْعَب " نے جواب دیا کہ میں ابھی تک رسول اللہ علی الی و کم سے نہیں ملا۔آپ سے مل کر ، آنحضرت علیم سے مل کر پھر آپ کے پاس آؤں گا۔چنانچہ وہ آنحضرت علی ایم کے پاس حاضر ہوئے آپ سے مل کر اور ضروری حالات عرض کر کے پھر اپنی ماں کے پاس گئے۔وہ بہت جلی بھنی بیٹھی تھی۔ان کو دیکھ کر بہت روئی اور بڑا شکوہ کیا۔مُضعَب نے کہاماں میں تم سے ایک بڑی اچھی بات کہتا ہوں جو تمہارے واسطے بہت مفید ہے اور سارے جھگڑوں کا فیصلہ ہو جاتا ہے۔اس نے کہا وہ کیا ہے ؟ مصعب نے آہستہ سے جواب دیا کہ بس یہی کہ بت پرستی ترک کر کے مسلمان ہو جاؤ اور آنحضرت صلی علی کم ایمان لے آؤ۔وہ پکی مشرکہ تھی سنتے ہی شور مچادیا کہ مجھے ستاروں کی قسم ہے