اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 357
357 120) صحاب بدر جلد 4 نام و نسب وہ واحد صحابی جن کا نام قرآن میں مذکور ہے محب رسول صلی اعلام حضرت زید بن حارثہ ان کا نام حضرت زید بن حارثہ ہے۔حضرت زید کے والد کا نام حارثہ بن شراحیل کے علاوہ حارِثه بن شرحبيل بھی بیان کیا جاتا ہے۔آپؐ کی والدہ کا نام شغلی بنت تغلبہ تھا۔حضرت زید قبیلہ بنو قُضَاعَہ سے تعلق رکھتے تھے جو یمن کا ایک نہایت معزز قبیلہ تھا۔غلام کے طور پر فروخت ہو کر مکہ آنا حضرت زید چھوٹی عمر کے تھے کہ ان کی والدہ انہیں لے کر میکے گئیں۔وہاں سے بنو قین کے سوار گزر رہے تھے۔سفر کے دوران پڑاؤ ڈالا تو انہوں نے خیمے کے سامنے سے حضرت زید کو جو ابھی بچے تھے اٹھا لیا اور غلام بنا کر غحاظ کے بازار میں حکیم بن حزام کو چار سو درہم میں فروخت کر دیا۔حکیم بن حزام نے پھر اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ بنت خویلد کی خدمت میں حضرت زید کو پیش کیا اور بعد میں حضرت خدیجہ نے اپنے تمام غلاموں کے ساتھ حضرت زید کو آنحضرت صلی ا ظلم کے سپر د کر دیا۔846 ایک روایت کے مطابق جب حضرت زید کو خرید کر مکہ لایا گیا تو اس وقت آپ کی عمر محض آٹھ سال کی تھی۔847 باپ کے ساتھ جانے سے انکار حضرت زید کی گمشدگی پر آپ کے والد حارثہ کو بہت صدمہ ہوا۔کچھ عرصہ کے بعد بنو کلب کے چند آدمی حج کرنے کے لیے مکہ آئے تو انہوں نے حضرت زید کو پہچان لیا۔حضرت زید نے انہیں کہا کہ میرے خاندان کو میرے بارے میں بتانا کہ میں خانہ کعبہ کے قریب بنو مَعَد کے ایک معزز خاندان میں رہتا ہوں اس لیے آپ لوگ کچھ غم نہ کریں۔بنو کلب کے لوگوں نے جاکر ان کے والد کو اطلاع دی تو وہ بولے کہ رب کعبہ کی قسم! کیا وہ میرابیٹا ہی تھا؟ لوگوں نے حلیہ اور تفصیل بتائی تو آپ کے والد حارثہ اور چچا کعب مکہ کی طرف چل پڑے۔مکہ میں آنحضرت صلی الی کم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فدیہ کے بدلہ اپنے لڑکے حضرت زید کی الله