اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 331
331 115 صحاب بدر جلد 4 نام و نسب و کنیت حواری رسول، عشره مبشره ابو عبد اللہ حضرت زبیر بن العوام حضرت زبیر بن عوام کے والد کا نام عوام بن حویلد تھا اور والدہ کا نام صَفِيَّه بنت عبد المطلب تھا جو آنحضرت صلی اللی علم کی پھوپھی تھیں۔حضرت زبیر کا سلسلہ نسبت قصی بن کلاب پر جا کر نبی کریم صلی الیکم سے مل جاتا ہے۔آپ زوجہ رسول صلی علیکم حضرت خدیجہ کے بھتیجے تھے۔حضرت زبیر کی حضرت ابو بکر صدیق کی بیٹی حضرت اسماؤ کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور نبی کریم صلی لیلی ظلم کی حضرت ابو بکر صدیق کی بیٹی حضرت عائشہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔یوں حضرت زبیر ، نبی کریم صلی اللہ نام کے ہم زلف بھی تھے۔اس طرح حضرت زبیر کو نبی کریم صلی الی نام کے ساتھ یہ نسبتیں حاصل تھیں۔آپ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی۔آپ کی والدہ حضرت صفیہ نے آپ کی کنیت اپنے بھائی زبیر بن عبد المطلب کی کنیت پر ابو طاہر رکھی تھی لیکن حضرت زبیر نے اپنی کنیت اپنے بیٹے عبد اللہ کے نام کی مناسبت سے رکھی جو بعد میں زیادہ مشہور ہو گئی۔قبول اسلام حضرت زبیر نے حضرت ابو بکر کے بعد اسلام قبول کیا۔اسلام قبول کرنے والوں میں وہ چوتھے یا پانچویں شخص تھے۔حضرت زبیر نے بارہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔بعض روایات کے مطابق آپ نے آٹھ یا سولہ سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔عشرہ مبشرہ میں سے ایک خوش قسمت حضرت زبیر ان دس خوش قسمت صحابہ میں سے تھے جن کو حضرت رسول کریم صلی علیم نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی تھی اور ان چھ اصحاب شوری میں سے ایک ہیں جنہیں حضرت عمر نے اپنی وفات سے قبل اگلا خلیفہ منتخب کرنے کے لیے نامز د فرمایا تھا۔بہادر بنانے کے لئے والدہ کی سختی 783 جب حضرت زبیر کے والد عوام کا انتقال ہوا تو نوفل بن خویلد اپنے بھتیجے زبیر کی پرورش کرتے