اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 329
اصحاب بدر جلد 4 329 اللہ چاہے ، جتنا تمہیں یاد ہے یا جو پڑھنا چاہتے ہو تم پڑھو جب تم رکوع کرو تو اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھو اور اپنی کمر سیدھی رکھو اور انہوں نے کہا جب تم سجدہ کرو تو اطمینان سے سجدہ کرو اور جب تم سر اٹھاؤ تو اپنے بائیں ران پر بیٹھو۔78 113 حضرت رِفَاعَه بن عمر و انصاری * حضرت رفاعه بن عمر و انصاری۔ان کی کنیت ابو ولید تھی۔حضرت رفاعہ کا تعلق قبیلہ بنو عوف بن خزرج سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام اید رفاعہ تھا۔آپ ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔آپ نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی اور غزوہ احد میں جام شہادت نوش کیا۔779 114) عجیب قسم کی محبتوں کا فیض پانے والے خوش نصیب حضرت زَاهِر بن حَرَام الاشجعي۔زاهر ہمارے بادیہ نشین دوست ہیں اور ہم ان کے شہری دوست ہیں حضرت زاهر بن حرام الاشجعی ایک صحابی تھے۔یہ بھی بدری صحابی ہیں۔ان کا تعلق اشجع قبیلہ سے تھا۔غزوہ بدر میں آنحضرت صلی المی یوم کے ہمراہ شامل ہوئے۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ بادیہ نشینوں میں یعنی گاؤں کے رہنے والے جو تھے ان میں ایک آدمی تھا جن کا نام زاھر تھا۔وہ آنحضرت صلی الم کے لئے دیہات کی سوغاتیں ساتھ لایا کرتے تھے اور جب وہ جانے لگتے تو آنحضرت صلی سلیم بھی ان کو کافی مال و متاع دے کر روانہ فرماتے۔آنحضرت صلی یکم فرمایا کرتے تھے کہ اِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوه کہ زَاهِرٌ ہمارے بادیہ نشین دوست ہیں اور ہم ان کے شہری دوست ہیں۔آنحضرت صلی علیہ کام ان سے محبت رکھتے تھے۔رض