اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 328 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 328

اصحاب بدر جلد 4 328 ایک دوسری روایت کے مطابق جنگ بدر کے دن تیر حضرت رِفاعہ بن رافع کو نہیں بلکہ ان کے والد رافع بن مالک کی آنکھ میں لگا تھا۔5 775 بہر حال اللہ بہتر جانتا ہے لیکن نتیجہ بہر حال وہی ہے کہ تکلیف دور ہوئی۔حضرت رفاعہ بن رافع کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ہم بھی آپ کے ساتھ تھے۔اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا جو بد وی لگ رہا تھا۔اس نے آکر نماز پڑھی اور بہت ہلکی پڑھی۔پھر مڑا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم پر بھی سلام ہو۔واپس جاؤ پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔وہ پھر گیا اور نماز پڑھی۔پھر وہ آیا اور آکر اس نے آپ کو سلام کیا۔آپ نے پھر فرمایا تم پر بھی سلامتی ہو اور فرمایا کہ واپس جاؤ پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔اس طرح اس نے دو باریا تین بار کیا۔ہر بار وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ کو سلام کرتا اور آپ فرماتے تم پر بھی سلام ہو۔واپس جاؤ پھر سے نماز پڑھو کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔تو لوگ ڈرے اور ان پر یہ بات گراں گزری کہ جس نے ہلکی نماز پڑھی ہے اس نے نماز ہی نہیں پڑھی۔وہاں جو لوگ، صحابہ ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے ان کو بڑا خوف محسوس ہوا کہ اس کا مطلب ہے کہ بلکی نمازیں تو پھر نماز ہی نہیں ہے۔ہمیں بھی اس لحاظ سے اپنا جائزہ لینا چاہیے۔آخر اس آدمی نے عرض کیا کہ ہمیں پڑھ کر دکھا دیں اور مجھے سکھا دیں۔میں انسان ہی تو ہوں میں صحیح بھی کرتا ہوں اور مجھ سے غلطی بھی ہو جاتی ہے تو آپ نے فرمایا ٹھیک ہے جب تم نماز کے لیے کھڑے ہونے کا ارادہ کرو تو پہلے وضو کرو جیسے اللہ نے تمہیں وضو کرنے کا حکم دیا ہے۔پھر اگر تمہیں کچھ قرآن یاد ہو تو اسے پڑھو ورنہ الْحَمْدُ لِلهِ، الله اكبر اور لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہو۔پھر رکوع میں جاؤ اور خوب اطمینان سے رکوع کرو۔اس کے بعد بالکل سیدھے کھڑے ہو جاؤ۔پھر سجدہ کرو اور خوب اعتدال سے سجدہ کرو۔پھر بیٹھو اور خوب اطمینان سے بیٹھو پھر اٹھو۔جب تم نے ایسا کر لیا تو تمہاری نماز پوری ہو گئی اور اگر تم نے اس میں کچھ کمی کی تو تم نے اتنی ہی اپنی نماز میں سے کمی کی۔776 حضرت رفاعہ بن رافع سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے فرمایا کہ کسی کی نماز مکمل نہیں ہوتی یہاں تک کہ وہ پوری طرح وضو کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اس کو حکم دیا ہے۔اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوئے اور اپنے سر کا مسح کرے اور اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے۔777 ایک اور روایت میں حضرت رِفائہ بن رافع سے اس واقعہ کی روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب تم کھڑے ہو اور تم نے قبلہ کی طرف رخ کیا تو اللہ اکبر کہو اور سورہ فاتحہ پڑھو اور اس کے ساتھ جتنا قرآن