اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 17
صحاب بدر جلد 4 17 تعالیٰ کے خوف اور خشیت کی۔خواہش تھی تو بس یہی کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو نہ کہ دنیاوی منفعت۔حدیث بیان کرنے میں احتیاط حضرت ابو اليسر كعب بن عمر و احادیث کے بیان کرنے میں نہایت احتیاط سے کام لیتے تھے۔ایک مرتبہ عبادہ بن ولید سے دو حدیثیں بیان کیں اور حالت یہ تھی کہ آنکھ اور کان پر انگلی رکھ کر کہتے کہ ان آنکھوں نے یہ واقعہ دیکھا اور ان کانوں نے آنحضرت صلی یکم کو بیان فرماتے سنا۔13 اولاد و وفات 53 حضرت ابو الیسر کے ایک بیٹے کا نام محمیر تھا جو اُمّم عمرو کے بطن سے تھے۔حضرت اُمّم عمرو حضرت جابر بن عبد اللہ کی پھوپھی تھیں۔آپ کے ایک بیٹے یزید بن ابی یسر تھے جو کہ لیا بہ بنت حارث کے بطن سے پیدا ہوئے۔ایک بیٹے کا نام حبیب تھا جن کی والدہ ام ولد تھیں۔ایک بیٹی عائشہ تھیں جین کی والدہ کا نام اٹھد الرباع تھا آپ غزوہ بدر میں بھی شریک ہوئے تھے۔اس وقت آپ کی عمر میں برس تھی۔آپ کی وفات حضرت امیر معاویہ کے زمانے میں پچپن ہجری میں ہوئی۔54 12 نام و نسب و کنیت : حضرت ابو ایوب انصاری میزبان رسول صلى الله وسلم حضرت ابو ایوب انصاری کا نام حضرت خالد اور ان کے والد کا نام زید بن حلیب تھا۔55 آپ اپنے نام اور کنیت دونوں سے مشہور ہیں۔حضرت ابو ایوب انصاری کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا۔حضرت ابو ایوب انصاری کو عقبہ ثانیہ کے موقعے پر ستر انصار کے ہمراہ بیعت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔حضرت ابو ایوب انصاری کی والدہ کا نام ہند بنت سعید تھا جبکہ ایک قول کے مطابق ان کا نام زہر اء بنت سعد تھا۔حضرت ابوایوب انصاری کی بیوی کا نام حضرت ام حسن بنت زید تھا۔ان کے بطن سے ایک لڑکا عبد الرحمن پیدا ہوا۔مواخات آنحضرت صلی علیم نے حضرت ابو ایوب انصاری اور حضرت مصعب بن عمیر کے درمیان مواخات