اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 301 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 301

301 92 صحاب بدر جلد 4 حضرت خراش بن حلمه انصاری حضرت خِراش بن حمہ انصاری۔حضرت خراش کا تعلق خزرج کی شاخ بنو مجسم سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام ایم حبیب تھا۔حضرت خراش کی اولاد میں حضرت سلمہ اور عبد الرحمن اور عائشہ شامل ہیں۔حضرت خراش نے غزوہ بدر اور احد میں شرکت کی۔احد کے دن آپ کو دس زخم آئے۔آپ رسول اللہ صلی علیکم کے ماہر تیر اندازوں میں سے تھے۔712 غزوہ بدر میں حضرت خراش نے ابو العاص کو نبی کریم صلی الی نیلم کے داماد تھے اسیر بنایا تھا، قید کیا تھا۔713 93 نام و نسب و کنیت حضرت خُريم بن فَاتِكَ ย جنگ بدر میں شریک ہونے والے دو بھائی رض 714 حضرت خُريم بن فاتك حضرت خُريم بن فاتك ما تعلق بنو اسد سے تھا۔ان کے والد کا نام فَاتِك بن أَخْرَم يا آخرم بن شداد بھی بیان کیا گیا ہے۔ان کی کنیت ابو یحی جبکہ ایک روایت کے مطابق ابو ایمن بیان ہوئی ہے کیونکہ ان کے بیٹے کا نام حضرت ایمن بن خُرَيْم تھا۔حضرت خُرَيْم بن فَاتِكَ اپنے بھائی حضرت سبرة بن فاتك کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ایک قول کے مطابق حضرت خُریہ صلح حدیبیہ میں شامل تھے۔ایک غیر معروف روایت یہ بھی ہے کہ حضرت خریم اور ان کے بیٹے حضرت ایمن نے اس وقت اسلام قبول کیا جب فتح مکہ کے بعد قبیلہ بنو اسد نے اسلام قبول کیا تھا جبکہ پہلی روایت زیادہ درست ہے کہ حضرت خریم غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور امام بخاری نے اپنی کتاب التاريخ الکبیر میں ان کا بدری ہونا بیان کیا ہے۔حضرت خریم بیٹے سمیت بعد میں کوفہ چلے گئے اور ایک روایت کے مطابق یہ دونوں رقہ شہر جو دریائے فرات کے شرقی جانب ایک مشہور شہر ہے وہاں منتقل ہو گئے اور یہ دونوں اسی جگہ حضرت امیر معاویہ کے دورِ حکومت