اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 291 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 291

تاب بدر جلد 4 291 تھا جس سے ان کی پسلی ٹوٹ گئی۔اس پر رسول اللہ صلی العلیم نے اس جگہ پر اپنا لعاب مبارک لگایا اور اسے اس کی معین جگہ پر کر کے اس کو صحیح اور درست کر دیا جس کے نتیجے میں حضرت حبیب چلنے لگے۔ایک دوسری روایت میں یہ ذکر ہے کہ حضرت حبیب نے بیان کیا کہ ایک جنگ کے موقعے پر میرے کندھے پر ایک بہت گہر از خم لگا جو میرے پیٹ تک پہنچ گیا اور اس کے نتیجے میں میرا ہاتھ لٹک گیا۔پھر میں رسول اللہ صلی علیکم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی تعلیم نے اس جگہ اپنا لعاب مبارک لگایا اور اسے ساتھ جوڑ دیا جس کے نتیجے میں وہ بالکل صحیح ہو گیا اور میر از خم بھی ٹھیک ہو گیا۔688 غزوہ بدر کے علاوہ غزوہ احد، غزوہ خندق اور دیگر غزوات میں رسول اللہ صلی الی یکم کے ساتھ یہ شامل ہوئے۔وفات 689 وفات کے متعلق ایک قول کے مطابق یہ ہے کہ حضرت حبیب کی وفات حضرت عمرؓ کے دورِ خلافت میں ہوئی تھی جبکہ دوسرے قول کے مطابق ان کی وفات حضرت عثمان کے دورِ خلافت میں ہوئی 690 بہر حال اللہ تعالیٰ ان صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔691 91 نام و نسب و مواخات حضرت خبیب بن عدی انصاری حضرت حبيب بن عدی انصاری - حضرت حبیب بن عدی انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو بجلی بن عوف سے تعلق رکھتے تھے۔692 حضرت عمیر بن ابو وقاص نے جب ملنے سے مدینے ہجرت کی تو رسول اللہ صلی للی یم نے ان کے اور حضرت حبیب بن عدی کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔193 حضرت حبیب بن عدی غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور انہوں نے اس جنگ میں حارث بن عامر کو قتل کیا تھا۔غزوہ بدر میں مجاہدین کے اسباب کی نگرانی ان کے سپرد تھی۔94 واقعہ کر جیع اور گرفتاری 694 حضرت خُبيب بن عدی چار ہجری میں واقعہ کر جیع میں شامل تھے۔حضرت حبیب بن عدی اور حضرت زید بن دينه کو مشرکین نے قید کر لیا اور انہیں مکہ ساتھ لے گئے اور ملتے پہنچ کر ان دونوں