اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 219 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 219

تاب بدر جلد 4 ہجرت و مواخات 219 عاصم بن عمر روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت حاطب بن ابی بلتعہ اور آپ کے غلام سعد نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو دونوں حضرت مُنذر بن محمد بن عقبہ کے پاس رہے۔رسول اللہ صلی الم نے حضرت حاطب بن ابی بلتعہ اور حضرت رحيله بن خالد کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم فرمایا اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے حضرت غُويم بن سَاعِدَہ اور حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے در میان مواخات کا تعلق قائم کیا۔تمام غزوات میں شمولیت حضرت حاطب بن ابی بلتعہ غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی الوم کے ہمراہ شامل رہے۔نبی اکرم ملی کم کاخط شاہ اسکندریہ کے پاس لے جانے والے رسول الله صلى اللی مریم نے آپ کو ایک تبلیغی خط دے کر مقوقس شاہ اسکندریہ کے پاس بھیجا۔حضرت حاطب آنحضرت صلی ال نیم کے تیر اندازوں میں سے تھے۔یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ زمانہ جاہلیت میں قریش کے بہترین گھڑ سواروں اور شعراء میں سے تھے۔بعض کہتے ہیں کہ حضرت حاطب بن ابی بلتعہ عبید اللہ بن حمید کے غلام تھے اور آپ نے اپنے مالک سے مکاتبت کر کے آزادی حاصل کر لی تھی اور مکاتبت کی رقم انہوں نے فتح مکہ کے دن ادا کی تھی۔530 آنحضرت علی ای میمن کی شادی کا پیغام لے کر جانے والے حضرت ام سلمہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الیم نے ان کے خاوند کی وفات کے بعد شادی کا جو پیغام دے کر میرے پاس بھیجا تھا وہ حاطب بن ابی بلتعہ کو بھیجا تھا۔531 جنگ احد میں نبی اکرم علی یم کو زخمی کرنے والے کا سر قلم کر کے دعالیتا ایک روایت میں آتا ہے حضرت انس بن مالک نے حاطب بن ابی بلتعہ سے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ نبی صلی الم اُحد کے دن میری طرف متوجہ ہوئے۔جنگ کے بعد جب ذرا حالات بہتر ہوئے تو قریب گئے۔آنحضرت علی الی یوم تکلیف میں تھے۔حضرت علی کے ہاتھ میں پانی کا برتن تھا اور رسول اللہ صلی الیکم اس پانی سے اپنا چہرہ دھو رہے تھے۔حاطب نے آپ سے پوچھا کہ آپ کے ساتھ یہ کس نے کیا ہے۔آپ صلی علیم نے فرما یا عتبہ بن ابی وقاص نے میرے چہرے پر پتھر مارا ہے۔حضرت حاطب کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں نے یہ آواز پہاڑی پر سنی تھی کہ محمد علی لام قتل کر دیئے گئے ہیں اور اس آواز کو سن کر