اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 212 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 212

اصحاب بدر جلد 4 212 بیعت رضوان میں شامل ہونے کا شرف حضرت حارث بن حاطب کو غزوۂ بدر، احد اور خندق سمیت بیعت رضوان میں بھی آنحضور صلی ایم کے ہمراہ شامل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔کیونکہ یہ تیار ہو کے جارہے تھے اور ان کی پوری نیت تھی کہ بدر میں شامل ہوں گے اس لئے آنحضرت صلی لی ایم نے باوجود اس کے کہ ان کو امیر مقرر کر کے واپس بھجوایا تھا لیکن ان کا شمار بدر میں شامل ہونے والوں میں کیا۔شہادت غزوہ خیبر میں جنگ کے دوران ایک یہودی نے قلعہ کے اوپر سے تیر مارا جو کہ حضرت حارث بن حاطب کے سر پر لگا جس سے آپ شہید ہو گئے۔516 70 نام و نسب و کنیت حضرت حَارِث بن خَزمه ย حضرت حارث بن خَزَمہ۔انصاری تھے۔ان کی کنیت ابو بشر تھی۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج سے تھا۔بنو عَبْدُ الْأَشْهَل کے حلیف تھے۔تمام غزوات میں شمولیت حضرت حارث بن خَزَمَه غزوہ بدر، احد، خندق اور دیگر تمام غزوات میں رسول اللہ صلی الی یکیم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔رسول اللہ صلی علی عالم نے حضرت حارث بن خَزَمہ اور حضرت ایاس بن بگیر کے درمیان مؤاخات قائم فرمائی تھی۔غزوہ تبوک کے موقعہ پر آنحضرت مصلی امی کی گمشدہ اونٹنی کو لانے والے تاریخ میں یہ ذکر آتا ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر جب آنحضور صلی اللہ ﷺ کی اونٹنی گم ہو گئی تو منافقوں نے آپ صلی علیہ تم پر یہ اعتراض کیا کہ آپ کو اپنی اونٹنی کی تو خبر نہیں ہے تو آسمان کی خبریں کیسے جان سکتے ہیں۔جب آنحضور صلی کم کو اس بات کی خبر ہوئی تو آپ صلی اللہ ہم نے فرمایا کہ میں وہی باتیں جانتا ہوں جن کے بارے میں خدا مجھے خبر دیتا ہے اور پھر فرمایا کہ اب خدا نے مجھے اونٹنی کے بارے میں خبر دی ہے کہ وہ وادی کی فلاں گھاٹی میں ہے۔اس کا ذکر پہلے بھی ایک صحابی کے ذکر میں کچھ ہو چکا ہے تو جو