اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 197 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 197

بدر جلد 4 197 پر بہتان نہیں باندھیں گے اور ہر نیک کام میں آپ کی اطاعت کریں گے۔بیعت کے بعد آنحضرت صلی اللہ رام نے انہیں فرمایا کہ دیکھو اگر تم صدق وثبات کے ساتھ ، سچائی کے ساتھ ، مضبوطی کے ساتھ اس عہد پر قائم رہے تو تمہیں جنت نصیب ہو گی اور اگر کمزوری دکھائی تو پھر تمہارا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔وہ جس طرح چاہے گا پھر تمہارے سے سلوک کرے گا۔489 بہر حال پھر ان لوگوں نے اپنے عہد بیعت کو ثابت کر کے دکھایا۔نہ صرف ثابت کر کے دکھایا بلکہ اعلیٰ ترین معیار تک پہنچایا اور پھر ہم بعد کے حالات دیکھتے ہیں کہ کس طرح پھر مدینہ میں اسلام 63 490 حضرت جبار بن صخر حضرت جبار بن صخر - صخر بن أُمَيَّه کے بیٹے تھے۔بیعت عقبہ ثانیہ میں شمولیت ย حضرت جبار ستر انصار کے ساتھ بیعت عقبہ ثانیہ میں شامل ہوئے۔آپ صلی لی ہم نے حضرت جبار اور حضرت مقداد بن عمرو کے در میان مواخات قائم کی۔غزوہ بدر کے وقت ان کی عمر 32 سال تھی۔خارص کے فرائض سر انجام دینے والے رسول اللہ صلی العلم انہیں خارِص ( یعنی کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ کرنے والا) بنا کر خیبر وغیرہ بھیجا کرتے تھے۔ان کی وفات حضرت عثمان کے دور خلافت میں تیس ہجری میں مدینہ میں ہوئی۔وفات کے وقت آپ کی عمر 62 سال تھی۔تمام غزوات میں شمولیت حضرت جبار غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی الی یکم ہمرکاب تھے۔نبی اکرم علی ایم کے ساتھ نفل پڑھنے کی سعادت 491 حضرت جبار بن صخر سے روایت ہے کہ آپ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی الم نے فرمایا جبکہ آپ مکہ کی طرف جارہے تھے کہ کون ہم سے پہلے آنا یہ مقام پر جائے اور ہمارے پہنچنے تک اس کے حوض کے سوراخوں کو مٹی سے درست کر کے اور اسے فراخ کر کے اس میں پانی بھر دے گا۔ابواوئیس ایک راوی کہتے ہیں کہ یہ وہ جگہ تھی جہاں رسول اللہ صلی علیم نے ہمیں روانہ فرمایا تھا۔راوی کہتے ہیں کہ