اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 158 of 672

اصحابِ بدرؓ (جلد چہارم) — Page 158

اصحاب بدر جلد 4 158 دوسری روایت کے مطابق آپ نے حضرت بلال کی مؤاخات حضرت ابورُ وَيْحَہ خَشْعَمِی سے کروائی۔403 بخار اور مکہ کی یاد جب رسول اللہ صلی اللی کم مدینہ پہنچے تو صحابہ وہاں بیمار ہونے لگے جن میں حضرت ابو بکر، حضرت بلال اور حضرت عامر بن فهيره بھی شامل تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی ال یکم مدینہ آئے۔حضرت ابو بکر اور حضرت بلال کو بخار ہو گیا۔حضرت ابو بکر کو جب بخار ہو تا تو یہ شعر پڑھتے۔عربی شعر تھا اس کا ترجمہ یہ ہے کہ ہر شخص جب وہ اپنے گھر میں صبح کو اٹھتا ہے تو اسے صباح الخیر کہا جاتا ہے بحالیکہ موت اس کی جوتی کے تسمے سے نزدیک تر ہوتی ہے اور حضرت بلال جب ان کا بخار اتر جاتا تو بلند آواز سے رو کر یہ شعر پڑھتے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ کاش مجھے معلوم ہو آیا میں کوئی رات وادی مکہ میں بسر کروں گا اور میرے ارد گر داذْخَر اور جلیل گھاس پات ہوں اور کیا میں کسی دن حجتہ میں پہنچ کر اس کا پانی پیوں گا۔مجتہ بھی مکے سے چند میل پر مَر الظَّهْرَان کے قریب ایک جگہ ہے۔زمانہ جاہلیت میں عرب کا ایک مشہور میلہ مَرُّ الظُّهْرَان میں عُکاظ کے بعد لگتا تھا اور عرب کے لوگ عُکاظ کے بعد مجنہ منتقل ہو جاتے اور میں روز قیام کرتے تھے۔بہر حال وہ کہتے ہیں کہ وہاں میں پانی پیوں گا اور کیا شامہ اور طفیل پہاڑ میرے سامنے ہوں گے۔شعر میں عرض کر رہے ہیں، بیان کر رہے ہیں۔طفیل بھی مکہ سے تقریباً دس میل پر ایک پہاڑ ہے اور اس کے قریب ایک اور پہاڑ تھا جس کو شامہ کہتے تھے۔پھر حضرت بلال کہتے کہ اے اللہ !شيبه بن ربيعه، عُتبہ بن ربیعہ اور اُمیہ بن خلف پر لعنت ہو کیونکہ انہوں نے ہماری سرزمین سے ہمیں وبا والی زمین کی طرف نکال دیا ہے۔اس کے بعد رسول اللہ صلی علیم نے دعا کی کہ اے اللہ ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی پیارا بنادے۔جب حضرت ابو بکر کی بھی اور حضرت بلال کی بھی یہ باتیں سنیں تو آپ نے فرمایا اے اللہ ! مدینہ کو ہمیں ایسا ہی پیارا بنادے جیسا کہ ہمیں مکہ پیارا ہے یا اس سے بڑھ کر۔اے اللہ !ہمارے صاع میں اور ہمارے مد میں برکت دے۔یہ صاع اور مڈ بھی مشہور پیمانوں کے نام ہیں۔وزن کرنے کے لیے ( استعمال) کیسے جاتے ہیں اور مدینہ کو ہمارے لیے صحت بخش مقام بنا اور اس کے بخار کو مخفہ کی طرف منتقل کر دے۔بخفہ بھی ایک دوسر اشہر ہے مکے کی جانب۔حضرت عائشہ کہتی تھیں کہ ہم مدینہ آئے اور وہ اللہ کی زمین میں سب سے زیادہ وبا زدہ مقام تھا۔انہوں نے کہا بطحان نالے میں تھوڑا سا پانی بہتا تھا وہ پانی بھی بد مزہ بودار تھا۔بطحان بھی مدینے کی ایک وادی کا نام ہے۔یہ بخاری میں روایت ہے۔404 قادیان سے ہجرت کرنے والوں کو ایک نصیحت جب قادیان سے ہجرت ہوئی ہے تو اس وقت احمدیوں کو خاص طور پر ہجرت مدینہ کے حوالے سے نصیحت کرتے ہوئے کہ ہمیں اس ہجرت سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، حضرت مصلح موعودؓ نے