اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 296
محاب بدر جلد 3 296 حضرت عمر بن خطاب ایک آیت ہے جسے آپ پڑھتے ہیں اگر وہ ہم پر یعنی یہود کی قوم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید مناتے۔حضرت عمر نے پوچھا وہ کون سی ہے ؟ اس نے کہا۔اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة: 4) یعنی آج کے دن میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو کامل کر دیا ہے اور تمہیں اپنی نعمت ساری کی ساری عطا کر دی ہے اور میں نے تمہارے لیے اسلام کو بطور دین کے پسند کیا ہے۔حضرت عمرؓ نے جواب دیا ہمیں وہ دن اور وہ جگہ بھی معلوم ہے جہاں نبی صلی ہیں تم پر یہ آیت نازل ہوئی تھی۔آپ اس وقت جمعہ کے دن عرفات میں کھڑے تھے۔حضرت مصلح موعودؓ اس بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ حضرت عمرؓ سے ایک یہودی نے کہا کہ قرآن مجید میں ایک آیت ہے۔اگر وہ ہماری کتاب میں اترتی تو ہم اس دن عید مناتے۔حضرت عمرؓ نے کہا کہ وہ کون سی آیت ہے ؟ اس نے جواب دیا۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكم الآیۃ۔آپ نے فرمایا وہ دن تو ہمارے لئے دو عیدوں کا دن تھا یعنی جمعہ کا دن اور عرفہ کے دن۔[ اس دن یہ آیت نازل ہوئی تھی۔“ 580 بعض بزرگان حضرت عمرؓ کے بارے میں بیان کرتے ہیں۔اشعث سے روایت ہے کہ میں نے امام شعبی کو یہ کہتے ہوئے سنا۔جب لوگ کسی مسئلے میں اختلاف کریں تو دیکھو کہ حضرت عمرؓ نے اس معاملے میں کیا کیا ہے۔کیونکہ حضرت عمررؓ بغیر مشورہ کے کوئی کام نہیں کرتے تھے۔581 امام شعبی فرماتے ہیں: میں نے حضرت قبیصہ بن جابر کو یہ کہتے ہوئے سنا۔میں حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ رہاہوں۔میں نے آپ سے زیادہ کتاب اللہ کو پڑھنے والا اور اللہ کے دین کو سمجھنے والا اور آپ سے اچھا اس کی درس و تدریس کرنے والا کوئی نہیں دیکھا۔حضرت حسن بصری نے کہا جب تم اپنی مجلس کو خوشبو دار بنانا چاہو تو حضرت عمر کا بہت ذکر کرو۔583 582 584 مجاہد سے روایت ہے کہ ہم آپس میں کہا کرتے تھے کہ بے شک حضرت عمرؓ کے دور میں شیاطین جکڑے ہوئے تھے۔جب آپ شہید ہوئے تو شیاطین زمین میں کودنے لگے۔حضرت عمر کے بارے میں آتا ہے کہ آپ کا شاعرانہ ذوق بھی بہت تھا۔خود شعر تو نہیں کہتے تھے لیکن شعر سنتے تھے، پسند کرتے تھے۔حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمرؓ کے ساتھ ایک سفر میں نکلا۔ایک رات جب ہم چل رہے تھے تو میں ان کے قریب آیا تو انہوں نے اپنے پالان کے اگلے حصہ پر ایک کوڑا مار کر یہ اشعار پڑھے۔كَذَبْتُمْ وَبَيْتِ اللهِ يُقْتَلُ أَحمدُ وَلَمَّا نُطَاعِنَ دُونَهُ وَنُنَاضِلُ وَنُسْلِمُهُ حَتَّى نُصَرَّعَ حَوْلَهُ وَنَذْهَلَ عَنْ أَبْنَائِنَا وَالْحَلَائِلِ تم جھوٹ بولتے ہو۔اللہ کے گھر خانہ کعبہ کی قسم !حضرت احمد علی علیکم شہید نہیں ہو سکتے جب تک کہ