اصحابِ بدرؓ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 157 of 594

اصحابِ بدرؓ (جلد سوم) — Page 157

اصحاب بدر جلد 3 157 حضرت عمر بن خطاب سے مدد حاصل کر کے دوبارہ اپنا ملک فتح کرنے کا قصد کیا۔ترک سر دار خاقان نے اس کا ساتھ دیا اور بلخ میں اپنی فوج لے کر آگیا۔بلخ دریائے جیحون کے قریب خُراسان کا ایک خوبصورت شہر تھا۔مسلمان بیس ہزار کی تعداد میں تھے۔آخنف نے ترک شہسواروں کے تین فوجی قتل کر دیے جس سے ترک سردار خاقان بد شگونی لیتا ہو ا وا پس چلا گیا۔الله سة چین کے شہنشاہ نے مسلمانوں کے حالات و واقعات سننے کے بعد یزدجرد کو لکھا کہ تمہارے قاصد نے مسلمانوں کی جو صفات بیان کی ہیں میرے خیال میں اگر وہ پہاڑ سے بھی ٹکرا جائیں تو اسے ریزہ ریزہ کر دیں اور اگر میں تمہاری مدد کے لیے آؤں تو جب تک وہ یعنی مسلمان ان اوصاف پر قائم ہیں جو تمہارے قاصد نے مجھے بتائے ہیں کہ یہ اوصاف ہیں تو وہ میرا تخت بھی چھین لیں گے اور میں ان کا کچھ بگاڑ نہ سکوں گا اس لیے تم ان سے مصالحت کر لو۔يَزْدَجَر د پھر مختلف شہروں میں پھر تا رہا یہاں تک کہ حضرت عثمان کے دور خلافت میں قتل ہوا۔285 احنف بن قیس نے فتح کی خوشخبری اور مال غنیمت حضرت عمر کی خدمت میں روانہ کر دیا۔حضرت عمر نے مسلمانوں کو جمع کیا اور ان سے خطاب فرمایا۔فتح کے متعلق تحریر حضرت عمرؓ کے ارشاد پر پڑھ کر سنائی گئی۔پھر حضرت عمرؓ نے اپنے خطبہ میں فرمایا: یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی الم کا ذکر فرمایا ہے اور اس ہدایت کا ذکر فرمایا ہے جس کے ساتھ آپ صلی علی یم کو بھیجا گیا تھا۔اور اللہ نے آپ صلی اغلی یکم کی پیروی کرنے والوں سے جلد ثواب اور دنیا و آخرت میں دیر سے بھلائی کے ملنے کا وعدہ فرمایا ہے۔پھر حضرت عمرؓ نے قرآن کریم کی یہ آیت پڑھی۔هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَةَ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللهِ شَھید ( اتو ب: 3) وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ اسے سب دینوں پر غالب کر دے خواہ وہ مشرک کیسا ہی ناپسند کریں۔پھر آپ نے فرمایا کہ تمام حمد اللہ کے لیے ہے جس نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور اپنے لشکر کی مدد کی۔سنو ! اللہ نے مجوسی بادشاہت کو ہلاک کر دیا اور ان کے اتحاد کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔اپنی حکومت کی ایک بالشت زمین بھی اب ان کی ملکیت میں باقی نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو نقصان پہنچا سکیں۔سنو! اللہ نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال اور ان کے بیٹوں کا وارث بنادیا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ تم کیسے اعمال کرتے ہو۔اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ تمہاری طرح بہت سی قومیں فوجی طاقت کی مالک تھیں۔حضرت عمرؓ مسلمانوں کو نصیحت فرمار ہے ہیں۔اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ تمہاری طرح بہت سی قومیں فوجی طاقت کی مالک تھیں اور گذشتہ زمانے کی بہت سی مہذب قومیں دور دراز کے ممالک میں قابض ہو گئی تھیں۔اللہ اپنا حکم نافذ کرنے والا ہے اور اپنے وعدے کو پورا کرنے والا ہے اور ایک قوم کے بعد دوسری قوم کو نمودار کرے گا۔تم لوگ اس کے احکامات کو نفاذ کرانے کے لیے ایسے شخص کی پیروی کرو جو تمہارے لیے اس کے عہد کو پورا کرے اور تمہارے لیے خدائی وعدے کو