اصحابِ بدرؓ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 21 of 557

اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 21

حاب بدر جلد 2 21 حضرت ابو بکر صدیق اپنے رب کے مقام سے ڈرتا ہے اس کے لیے دو جنتیں ہیں۔اس کی تفسیر بیان کرتے ہوئے حضرت ابو بکر کی مثال دیتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ “ حضرت ابو بکر صدیق کو دیکھو کہ جب وہ شام کے ملک واپس آرہے تھے تو راستہ میں ایک شخص ان کو ملا۔آپ نے اس سے پوچھا کہ کوئی تازہ خبر سناؤ۔اس شخص نے جواب دیا کہ اور تو کوئی تازہ خبر نہیں البتہ تمہارے دوست محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے پیغمبری کا دعویٰ کیا ہے۔اس پر ابو بکر صدیق نے اس کو جواب دیا کہ اگر اس نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے تو وہ سچا ہے۔وہ جھوٹا بھی نہیں ہو سکتا۔اس کے بعد حضرت ابو بکر صدیق سید ھے حضرت نبی کریم صلی علیکم کے مکان پر چلے گئے اور آنحضرت صلی علیم کو مخاطب کر کے کہنے لگے کہ آپ گواہ رہیں کہ سب سے پہلے آپ پر ایمان لانے والا میں ہوں۔دیکھو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ وسلم سے کوئی معجزہ نہیں مانگا تھا۔صرف پہلے تعارف کی برکت سے ہی وہ ایمان لے آئے تھے۔یاد رکھو معجزات وہ طلب کیا کرتے ہیں جن کو تعارف نہیں ہوتا۔6866 جو لنگوٹیا یار ہوتا ہے اس کے لیے تو سابقہ حالات ہی معجزہ ہوتے ہیں اس کے بعد حضرت ابو بکر ھو بڑی بڑی تکالیف کا سامنا ہوا۔طرح طرح کے مصائب اور سخت درجے کے دکھ اٹھانے پڑے لیکن دیکھو اگر سب سے زیادہ انہیں کو دکھ دیا گیا تھا اور وہی سب سے بڑھ کر ستائے گئے تھے تو سب سے پہلے تخت نبوت پر وہی بٹھائے گئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے یہاں بھی ان کو انعام سے نواز دیا اور اگلے جہان میں تو ہے ہی جنت۔کہاں وہ تجارت کہ تمام دن دھکے کھاتے پھرتے تھے اور کہاں یہ درجہ کہ آنحضرت صلی الیکم کے بعد سب سے اول خلیفہ انہیں کو مقرر کیا گیا۔پھر ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”آدمی دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ سعید الفطرت ہوتے ہیں جو پہلے ہی مان لیتے ہیں۔یہ لوگ بڑے ہی دور اندیش اور باریک بین ہوتے ہیں جیسے حضرت ابو بکر صدیق تھے اور ایک بیوقوف ہوتے ہیں جب سر پر آپڑتی ہیں تب کچھ چونکتے ہیں۔یعنی جب کسی مشکل میں گرفتار ہوتے ہیں، عذاب آتا ہے تب سوچتے ہیں کہ مانا چاہیے کہ نہیں۔6966 مردوں، بچوں، اور عورتوں میں سب سے پہلے کون ایمان لایا اس بارے میں بھی بحث ہوتی ہے کہ رسول کریم صلی علی کم پر سب سے پہلے کون ایمان لایا؟ مؤرخین کے نزدیک اس بات میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ مردوں میں سے سب سے پہلے کون ایمان لایا تھا حضرت ابو بکر یا حضرت علی یا حضرت زید بن حارثہ۔70 بعض اس کا یہ حل نکالتے ہیں کہ بچوں میں سے حضرت علی اور بڑوں میں سے حضرت ابو بکر اور غلاموں میں سے حضرت زید سب سے پہلے ایمان لائے تھے۔چنانچہ علامہ احمد بن عبد اللہ ان روایات میں تطبیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت خدیجہ بنت خویلد نے اسلام قبول کیا اور مردوں میں سب سے پہلے حضرت علی نے اسلام قبول کیا جبکہ وہ ابھی بچے تھے جیسا کہ ان کی عمر کے