اصحابِ بدرؓ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 207 of 557

اصحابِ بدرؓ (جلد دوم) — Page 207

حاب بدر جلد 2 207 حضرت ابو بکر صدیق 509 تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جسے اللہ تعالیٰ نے کفار پر مسلط کر دیا تھا۔ام تمیم بنت منہال سے حضرت خالد کی شادی اور ایک اعتراض کا جواب پھر ایک اور اعتراض اسی ضمن میں آگے یہ بھی آتا ہے کہ حضرت خالد نے ائتم تمیم بنت منهال سے شادی کی تھی۔حضرت خالد بن ولیڈ کے متعلق اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ آپ نے دوران جنگ لیلی بنت منہال سے شادی کی اور عدت گزرنے کا بھی انتظار نہیں کیا۔اس شادی کے متعلق تاریخ طبری میں ان الفاظ میں ذکر ہے کہ حضرت خالد نے ام تمیم میں ہال کی بیٹی سے نکاح کیا تھا اور زمانہ طہر کو ختم کرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ عرب جنگ کے دوران عورتوں سے تعلقات کو برا سمجھتے تھے اور جو ایسا کرتا اسے طعنہ دیتے تھے۔510 علامہ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ جب وہ یعنی لیلیٰ بنت منہال حلال ہو گئی تو حضرت خالد نے اس سے شادی کی۔511 علامہ ابن خل حمان لکھتے ہیں کہ ام تمیم نے تین مہینے گزار کر اپنی عدت پوری کی اور پھر حضرت خالد نے اسے نکاح کا پیغام بھیجا جو اس نے قبول کر لیا۔512 حضرت شاہ عبد العزیز دہلوی اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ دراصل یہ قصہ ہی من گھڑت ہے اس لیے کہ کسی مستند اور معتبر کتاب میں اس کی کوئی روایت نہیں ملتی۔بعض غیر معتبر کتابوں میں یہ روایت ملتی بھی ہے تو اس کا جواب بھی ساتھ ساتھ اسی روایت میں موجود ہے کہ مالک بن نویرہ نے اس عورت کو ایک عرصہ سے طلاق دے رکھی تھی۔یہ کہا جاتا ہے کہ مالک بن نویرہ کی بیوی تھی اور اس کو قتل کر کے حضرت خالد بن ولید نے شادی فوراً کر لی اور اصل میں قتل ہی اس لیے کیا تھا کہ شادی کرنا چاہتے تھے لیکن بہر حال یہ کہتے ہیں کہ مالک بن نویرہ نے اس عورت کو ایک عرصہ سے طلاق دے رکھی تھی اور اس نے جاہلیت کی پائیداری میں اسے یوں ہی گھر میں ڈال رکھا تھا۔اسی رسم جاہلیت کے توڑنے پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی تھی۔و إذَا طَلَقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور ان کی عدت پوری ہو جائے تو انہیں روکے نہ رکھو۔لہذا اس عورت کی عدت تو کب کی پوری ہو چکی تھی اور نکاح حلال ہو چکا تھا۔513 کیونکہ اس نے طلاق دے کر صرف اپنے گھر میں رکھا ہوا تھا۔حضرت خالد کی شادی کے متعلق ایک اور مصنف لکھتے ہیں کہ ام تمیم کا نام لیلیٰ بنت سنان منہال تھا۔یہ مالک بن نویرہ کی بیوی تھی۔حضرت خالد کی اس سے شادی سے متعلق بڑا جدال واقع ہوا ہے۔بڑی لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ، بڑی بحثیں چلیں۔اس کا خلاصہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں نے خالد پر اتہام باندھا کہ وہ ام تمیم کے حسن و جمال پر فریفتہ تھے اور اس سے عشق رکھتے تھے اس لیے صبر نہ کر سکے اور قید میں آتے ہی اس سے شادی کر لی۔