اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 431 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 431

الا خلاص اپنا اجر پائیں گئے“۔۲۷۴ حضرت مسیح موعود نے فرمایا مبارک ۴۳۱ وہ ایمان لایا صحابه ނ ملا جب مجھ کو پایا وہی مے ان کو ساقی نے پلادی فسبحان الذى اخزى الاعادي اللهم صل على محمد وال محمد وبارک وسلم انک حمید مجيد واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين قدیم صحابہ کرام کا مقام حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی، صحابہ کرام رضی الله عنهم ورضوا عنہ اور حدیث يـوضـع لــه القبول فی الارض کا ایک قابل رشک اعلیٰ نمونہ تھے۔اور ان صحابہ کرام کو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان روحانیت کے ستارے قرار دیا ہے۔ممان ا۔اس بارے میں سید نا حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے خطبہ کا ملخص درج ذیل ہے: - وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ابتدائی زمانہ میں خدمات سرانجام دی ہیں ایسی ہستیاں ہیں جو دنیا کے لئے ایک تعویذ اور حفاظت کا ذریعہ ہیں۔جو برکات نبی پر نازل ہوتی ہیں ان کے گہرے دوست بھی ان برکات سے حصہ لیتے ہیں۔یہ لوگ خدا کی طرف سے ایک حصن حصین ہوتے ہیں۔اور دنیا ان کی وجہ سے بہت سی آفات سے محفوظ رہتی ہے۔یہ لوگ جنہیں خدا تعالیٰ کے انبیاء کی صحبت حاصل ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کے نبیوں اور اس کے قائم کردہ خلفاء کے بعد دوسرے درجہ پر دنیا کے امن اور سکون کا باعث ہوتے ہیں۔یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ خطیب ہوں۔یہ ضروری نہیں کہ ایسے لوگ پھر پھر کر لوگوں کو تبلیغ کرنے والے ہوں۔ان کا وجود ہی لوگوں کے لئے برکتوں اور رحمتوں کا موجب ہوتا ہے۔ان کی والہانہ محبت کے نظارے دنیا صدیوں دکھانے سے قاصر رہے گی۔عشق کی گرمی نے گویا ویلڈنگ کر کے ان کو خدا تعالیٰ سے جوڑ دیا۔اب انہیں خدا سے اور خدا کو ان سے کوئی چیز جدا نہیں کر سکتی۔