اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 422 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 422

۴۲۲ میں جا کر درویشی زندگی اختیار کی تو حضور نے اس زمانے میں ان کو صدرانجمن احمد یہ قادیان کا ممبر بھی مقرر فرما دیا۔جو ایک طرف ان کے علو مرتبت اور دوسری طرف ان پر حضرت صاحب کے اعتماد کی ایک دلیل ہے۔حضرت بھائی صاحب بہت محبت کرنے والے بزرگ تھے۔اور خاندان حضرت مسیح موعود کے ساتھ بڑا اخلاص رکھتے تھے اور اپنی اولاد کو ہمیشہ نصیحت فرماتے رہتے تھے کہ مرکز اور خاندان حضرت مسیح موعود کے تعلق میں کبھی غفلت نہ کرنا۔ایک دفعہ حضرت بھائی صاحب اوائل زمانہ میں اجازت کے ساتھ وسط ہند میں مرزا احسن بیگ صاحب مرحوم کے پاس کچھ عرصہ جا کر ٹھہرے تھے اس زمانے میں جنگل میں ایک دفعہ ایک چیتے نے حضرت بھائی صاحب پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے حضرت بھائی صاحب کی ایڑی پر زخم آیا تھا۔مگر خدا کے فضل سے جلد آرام آ گیا۔مرزا صاحب ہمارے پھوپھی زاد بھائی تھے ان کی والدہ مرحومہ حضرت مسیح موعود کی چچا زاد بہن تھیں۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی مرحوم کے ساتھ حضرت بھائی صاحب کے خاص تعلقات تھے کیونکہ ہر دو کی طبیعت بے حد جذباتی تھی۔اور غالباً کچھ عرصہ حضرت بھائی صاحب نے الحکم کے عملہ میں بھی کام کیا تھا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جن دوستوں نے حضرت مسیح موعود کی وفات پر حضور کو غسل دیا ان میں حضرت بھائی عبدالرحمن قادیانی بھی شامل تھے۔اور چونکہ لا ہور اس آخری سفر کے دوران میں حضرت بھائی صاحب بھی حضرت مسیح موعود کے ساتھ تھے۔اس لئے حضرت بھائی صاحب کو حضرت مسیح موعود کے آخری سفر اور وفات اور جنازہ اور تدفین وغیرہ کے واقعات خوب یاد تھے۔اللہ تعالیٰ بھائی صاحب کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کی اہلیہ اور اولاد کا دین و دنیا میں حافظ و ناصر ہو۔فقط والسلام جماعت کو بھائی جی کی وصیت خاکسار مرزا بشیر احمد ۶۱-۱-۲۵ داغ ہجرت والے الہام کا واقعہ بیان کر کے حضرت بھائی جی بیان کرتے ہیں کہ جن صحابہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مہاجرین وانصار ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ،