اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page iv of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page iv

-1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنُصَّلِي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُود عرض حال ( طبع دوم ) اصحاب احمد جلد نم الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ حضرت بھائی حضرت عبد الرحمن صاحب قادیانی رضی اللہ عنہ سابق ہریش چندر کی روایات و سوانح بسیار کوشش سے خاکسار نے تلاش کر کے طبع دوم میں شامل کی ہیں۔الحمد للہ -۲- حضرت مسیح موعود و مہدی معہود امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام کے در تک بھائی جی کو کیسے حاصل ہوئی۔اور کس کس رنگ میں حضور سے استفاضہ کر کے اور اخلاص و خدمت دین کی توفیق پا کر آپ نے اسلام کے دور اول کے اصحابہ کرام کی مثال پیش کی۔یہ قصہ نہایت ہی ایمان فروز ہے۔وَذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ یہ سرگزشت عجیب رنگ میں معرض تحریر میں آئی اور عجیب تر رنگ میں تقسیم برصغیر ہند کے انقلابات کی دستبرد سے محفوظ ہوگئی۔آپ کے دل میں کیا سمائی کہ آپ نے اپنے داماد کو جو اسیران میں ملازمت کے سلسلہ میں مقیم تھے یہ سرگزشت تحریر کر کے بذریعہ خطوط بھجوائی۔جو کسی وقت اتفاقاً موقر اخبار الحکم کے ایڈیٹر صاحب محترم کے ہاتھ لگ گئی۔جو ہمیشہ ہی ایسے ایمان افروز مواد کو شائع کرنے کے لئے تاک میں رہتے تھے۔چنانچہ یہ سرگزشت جو شائع کرنے کی غرض سے قلمبند نہیں کی گئی تھی۔ہمیشہ کے لئے تاریخ سلسلہ میں محفوظ ہوگئی۔- حضرت بھائی جی مئی ۱۹۴۸ء میں دور درویشی میں واپس قادیان تشریف لائے اور آپ نے دار امسیح میں دالان حضرت ام المومنین رضی اللہ عنھا میں رہائش رکھنا پسند کیا جہاں آپ ایک بار پہرہ کی خاطر سوئے ہوئے تھے اور ٹھٹھرے ہوئے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ والسلام نے یہ دیکھ کر اپنا چوغہ آپ پر ڈال دیا تھا۔خاکسار کی رہائش بھی اسی دالان میں تھی۔خاکسار نے اس زمانہ میں اصحاب احمد کے سلسلہ کی تالیفات کا آغاز کیا۔یہ خاکسار کی عین خوش بختی تھی کہ حضرت بھائی جی سے خاکسار کوبھر پور مشفقانہ راہنمائی اور حوصلہ افزائی حاصل ہوتی رہی۔فالحمد لله حمدا كثير او جزاه الله احسن الجزاء۔