اصحاب احمد (جلد 9) — Page iii
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنُصَّلِي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُود مع التسليم عرض حال ( طبع اول) بفضلہ دعونہ تعالیٰ جلد نہم کے شائع کرنے اور اس میں حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سوانح مع روایات ہدیہ ناظرین کرنے کی توفیق پارہا ہوں۔فالحمد للہ علی ذلک۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طویل صحبت پانے والوں میں سے آپ آخری بزرگ تھے ان جو ہمیں 4 جنوری سال رواں داغ مفارقت دے گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔خطبہ الہامہ اور جلسہ اعظم مذاہب کے متعلق آپ کی روایات جو نہایت انمول نادر اور غیر مطبوعہ تھیں آپ نے تقسیم ملک سے قبل خاکسار کو قتل کر کے محفوظ کرنے کا موقعہ عطا کیا تھا۔آپ نے اپنے قلم سے ا کی تصحیح کر کے ان پر دستخط بھی فرمائے تھے۔الحکم جلد ام میں آپ کے مطبوعہ سوانح بھی آپ کو سنا کر ان کی تصحیح اور مفید ایزادی کر والی تھی۔اب ان کا خلاصہ یہاں درج کر رہا ہوں۔یہ کام تمبر ۱۹۲۰ء تک تکمیل پذیر ہو چکا تھا اور جلسہ سالانہ گزشتہ پر اس کے شائع کرنے کا پروگرام تھا۔لیکن محترم ناشر صاحب کی طرف سے مسودہ واپس آگیا کہ اس کے لئے اخراجات کثیر درکار ہیں جو موجود نہیں۔چنانچہ جلسہ کے لئے جلد جلد مجھے ایک اور مختصر کتاب دیگر صحابہ کے متعلق تیار کرنی پڑی۔میں نے لاہور میں آپ کی نعش مبارک کے پاس یہ عہد کیا تھا کہ اب میں اس میں مزید التواء نہیں کروں گا۔باوجود گونا گوں عوائق کے میں ایفائے عہد کے لئے کوشاں ہوں وباللہ التوفیق۔