اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 326 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 326

۳۲۶ 144 کہتے۔فرمایا کہ میں انہیں دعوت اسلام دیتا اور آپ نے اس کی تفصیل بیان فرمائی۔روما میں آپ نے اصحاب کہف کی غاریں دیکھیں۔قافلہ روما سے پیرس پہنچا۔وہاں سے کیلے اور وہاں سے جہاز کے ذریعہ رود بار انگلستان عبور کر کے ڈوور (Dover) پہنچا۔حضور نے اس اخبار کے ایڈیٹر کو بتایا کہ مجھے پوپ کی طرف سے جواب ملا کہ چونکہ میرا مکان بن رہا ہے۔اس لئے ان دنوں ملاقاتیں بند ہیں۔اس ایڈیٹر نے لکھا کہ تعجب ہے کہ ایک قوم کا سردار آتا ہے اور پوپ سے ملنا چاہتا ہے اور پوپ کہتا ہے کہ چونکہ مکان کی مرمت ہو رہی ہے اس لئے میں مل نہیں سکتا۔حضور نے بتایا کہ یہ وہاں کا سب سے بڑا اخبار ہے جس کی اشاعت آٹھ لاکھ ہے اور وہ دس شہروں سے شائع ہوتا ہے۔- وکٹوریہ ٹیشن (لندن) پر استقبال فتح اسلام اور کسر صلیب کے لئے سٹیٹ پال چرچ کے سامنے لمبی دعا ڈوور سے قافلہ ٹرین پر ۲۲ اگست ۱۹۲۴ء کولندن کے ریلوے سٹیشن وکٹوریہ پر اترا جہاں اڑھائی تین صد احباب نے حضور کا استقبال کیا۔اخبارات کے ایڈیٹر اور فوٹو گرافر بھی موجود تھے۔سٹیشن پر اترتے ہی حضور نے قافلہ سمیت دعا کی۔پھر آپ نے لڈ گیٹ پہنچ کر سینٹ پال چرچ کے دروازہ کے پاس صحن میں فتح اسلام اور کسر صلیب کے لئے لمبی دعا کی۔چاروں طرف ایک ہجوم جمع ہو گیا۔ان کے لئے یہ نظارہ عجیب تھا۔پھر حضور اپنی جائے قیام پر تشریف لے گئے اور دعا کے بعد وہاں قیام پذیر ہوئے۔برطانوی پریس میں آپ کے بارے اس قدر وسیع چر چا ہوا کہ ایک رومن کیتھولک اخبار نے لکھا کہ تمام برطانوی پریس سازش کا شکار ہو گیا ہے۔اپنے ساتھیوں میں حضور نے کام تقسیم کر دیئے۔چنانچہ خوردونوش کے انتظام کی زیادہ تر ذمہ داری حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کے سپرد تھی۔آپ اپنے اس کام کے علاوہ وقت نکال کر ہندوستان کو حالات سے آگاہ کرنے کے لئے خطوط تحریر کرتے تھے۔اور حضور کی ڈاک کے لئے بھی وقت دیتے تھے۔