اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 245 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 245

۲۴۵ گند دھوئے اور نور ایمان سے منور فرما کر روحانی زندگی کی نعمت سے مالا مال فرمایا تھا۔اور یہی وہ احیا موتی اور مردوں کا جی اٹھنا ہے۔جس کا ذکر خدا کے کلام میں انبیاء و مرسلین کی نسبت وارد ہے۔بھائی جی فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ مسماۃ پھیلاں احمدی ہو چکی تھی یا نہیں۔-۲ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رقم فرماتے ہیں: مخدوم و مکرم حضرت شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے بعض چشم دید حالات اخباروں میں شائع کرتے رہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی صحت اور عمر میں برکت دے اور اس نیکی کے عوض انہیں جزائے خیر دے۔آمین حال میں انہوں نے اخبار الحکم میں ایک نیک اور بہادر عورت بنام پھیلاں ساکن ڈنگہ کے حالات لکھے ہیں جس کا بیٹا محمد دین عیسائی ہو گیا تھا اور وہ بڑی ہمت کر کے بیٹے کو قادیان لا ئی۔وہ بھاگ جاتا پھر لے آتی۔بالآخر اللہ تعالیٰ نے اسے توفیق دی اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر مسلمان ہوا۔ان دنوں میں میں لاہور دفتر اکا ؤنٹنٹ جنرل میں ملازم تھا۔اور مزنگ میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود اس محمد دین کو مسائل سمجھاتے۔اور اسلام کے خلاف اس کے شبہات مٹاتے۔ایک دفعہ بائیل کی کسی آیت کی تفسیر پر اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اختلاف کیا۔حضور نے فرمایا اس کا فیصلہ آسان ہے۔ہم مفتی صاحب کو لکھتے ہیں کہ اس آیات کی اصل عبرانی معہ لفظی ترجمہ کے ہمیں بھیج دیں۔اس کے پڑھنے سے صاف ہو جائے گا کہ اس آیت کا مفہوم کیا ہے۔سو حضور نے مجھے خط لکھا اور حکم فرمایا کہ اس آیت کا اصل اور لفظی ترجمہ کر کے حضور کو بھیج دوں۔وہ خط مجھے دفتر میں ملا۔گرمی کا موسم تھا۔دفتر سے فارغ ہو کر میں شام کے قریب مکان پر پہنچا۔کھانا کھا کر اور نمازیں پڑھ کر میں لیمپ روشن کر کے بیٹھ گیا۔عبرانی بائیبل نکال کر اس آیت کی عبرانی لکھی۔پھر ایک ایک لفظ کو لغت وغیرہ کی کتابوں سے دیکھ کر ہر لفظ کا مطلب اور مفہوم الگ الگ لکھنا شروع کیا۔اور اس کام میں اس طرح لگا رہا کہ مجھے کچھ معلوم نہ ہوا کہ رات گزرگئی اور کام اس وقت ختم ہوا جب صبح اذانوں کی آواز آئی اور دفتر جا کر میں نے وہ خط ڈاک میں ڈال دیا۔حضور نے مجھے یہ نہ لکھا تھا کہ محمد دین کے ساتھ ترجمہ آیت پر اختلاف ہوا ہے۔صرف یہی لکھا تھا کہ