اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 104 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 104

۱۰۴ السلام علیکم۔یہ مدت دراز کا الہام ہے، مجھ کو صرف اسی قدر یاد ہے۔معلوم نہیں کہ یہ وہی الفاظ ہیں یا کچھ متغیر ہیں۔غالبا یا دیہی پڑتا ہے کہ وہی الفاظ ہیں۔واللہ اعلم۔(۲) خاکسار غلام احمد محترم بھائی جی نے عرض کیا: بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم آقائی و مولائی اید کم اللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ حضور ! ۱۸ / اپریل ۱۹۰۸ء کا الہام جو حضور نے ۱۹ کو قبل ظہر بیان فرمایا تھا بغرض صحت پیش خدمت کر کے ملنجی ہوں کہ حضور ملاحظہ فرما لیں۔نیز اس کے متعلق اگر کوئی تفہیم ہو یا اس کے بعد کا کوئی اور الہام قابل اشاعت ہو تو عطا فر ما یا جاوے۔۱۸ را پریل زلزلة الارض حق العذاب وتدلى ترجمہ:۔زمین کا ہلنا۔عذاب سچ ہے اور وہ اتر پڑا۔خاکسار غلام در عبد الرحمن قادیانی احمدی بشری۔میرے لئے ایک نشان آسمان پر ظاہر ہوا۔خیر و خوبی کا نشان۔میری مرادیں پوری ہوئیں۔محترم بھائی جی بیان کرتے ہیں کہ (۳) ایک زمانہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فداہ روحی نے مجھے غلام کو اپنے ایک عزیز مکرم مرزا محمد احسن بیگ صاحب رئیس کی درخواست پر ان کے زمینداری کاروبار کی خدمات کے لئے راجپوتا نہ جانے کا حکم دیا۔جہاں کثرت جنگلات کے باعث وحوش اور درندوں کی بہتات تھی۔اس زمانہ میں درندوں اور وحوش سے پالا پڑتا رہتا تھا جس میں پانچ سات چیتے اور ایک شیر نر کے شکار کے علاوہ بے شمار چیتل۔سانبر۔نیل گائے اور ہرن وغیرہ کا شکار کیا۔اور یہ دو کھالیں سید نا حضرت اقدس مسیح موعود