اصحاب احمد (جلد 9)

by Other Authors

Page 94 of 485

اصحاب احمد (جلد 9) — Page 94

۹۴ عبدالرحیم صاحب آپ سے پدرانہ شفقت سے پیش آتے تھے اور قرآن مجید کا سبق بھی دیتے تھے۔ان کے جانے سے بھائی عبدالرحمن صاحب اداس ہو گئے اور انہیں خط لکھا کہ حضرت اقدس سارا دن اندرون خانہ ہوتے ہیں۔آپ کے جانے سے قرآن مجید کا سبق بھی رک گیا۔بھائی عبدالرحیم صاحب نے حضرت مولوی صاحب سے عرض کر کے اجازت لے کر کرا یہ بھیچ کر آپ کو منگوالیا۔اس طرح کئی ماہ تک آپ کو وہاں قیام کرنے حضرت مولوی صاحب اور حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب سے فیض یاب ہونے کا موقعہ ملا۔حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب کی اس وقت کی شفقت کا حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب کو بہت احساس تھا۔چنانچہ زمانہ درویشی میں میں نے عند الملاقات بھائی جی کو بھائی عبدالرحیم صاحب سے مصافحہ کر کے بار ہا ان کے ہاتھ پر بوسہ دیتے دیکھا ہے آپ ان کی بہت تعظیم کرتے تھے۔بیان حضرت بھائی صاحبان ( بحوالہ اصحاب احمد جلد دوم) کہ حصول علم کی خاطر حضرت مولانا نورالدین صاحب کے کئی شاگر د مالیر کوٹلہ آگئے تھے اور وہ قادیان کی طرح با قاعدہ حضرت مولوی صاحب کی درس و تدریس سے مستفیض ہوتے تھے۔سب کے قیام و طعام کا انتظام کمال شفقت سے حضرت نواب صاحب کی طرف سے تھا۔ہم سب شاگردوں کی طرح خاطر و تواضع ہوتی تھی۔اور بہترین کھانے ہمارے لئے تیار ہوتے تھے۔ایسی مرغن غذاؤں کے عادی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری خواہش ہوتی تھی کہ بعض اوقات دال وغیرہ ملے۔اور ہم بعض دفعہ باورچیوں سے کھانا تبدیل کر لیتے تھے۔لیکن حضرت نواب صاحب یہ پسند نہ کرتے تھے۔کہ ان کے مہمان ان کی مہمان نوازی میں بہترین کھانے سے محروم رہیں۔چنا نچہ نواب صاحب نے ایسی شدید فہمائش باورچی خانہ میں کر دی کہ ملازم باوجود ہماری منت سماجت کے ہم سے کھانا تبدیل نہیں کرتے تھے۔از دواجی زندگی آپ سلسلہ کے لئے وقف ہو گئے تھے جس کا ذکر آگے آئے گا۔آپ کی پہلی شادی ہندوانہ رسم کے مطابق بچپنے ہی میں ہو چکی تھی جب کہ آپ کی عمر بمشکل گیارہ بارہ سال کی تھی۔اور آپ کے والدین موضع در سنگھ والا میں رہتے تھے۔اور آپ دوسری تیسری جماعت میں زیر تعلیم تھے۔شادی قومی رسوم و رواج کے