اصحاب احمد (جلد 8) — Page 164
(۱۰) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب آپ نے اصحاب احمد جلد اول کے متعلق تحریر فرمایا :- کتاب بہت خوب ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص اور محنت کو قبول فرمائے اور اس کی اشاعت کو مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔آمین۔(ماخوذ از جلد دوم) پھر تحریر فرمایا : - ”آپ کی تصنیف اصحاب احمد مجھے مل گئی ہے۔جزاکم اللہ بہت اچھی اور محنت سے لکھی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس محنت کا اجر عطا فرمائے۔(ماخوذ از جلد دوم) آپ نے ذیل کے مکتوب بھی ارسال فرمائے:۔بسم الله الرحمن الرحيم مکرمی محترمی ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے قادیان السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا مرتب کردہ رسالہ اصحاب احمد جلد چہارم ملا۔وہ اتنا دلچسپ اور ایمان افروز تھا کہ میں اسے ختم کرنے کے بعد سویا۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب مرحوم کے حالات زندگی اور روایات بہت ہی دلکش اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اخلاق حسنہ پر غیر معمولی روشنی ڈالنے والے ہیں۔اس میں بعض روایات حضرت عرفانی صاحب مرحوم کی بھی ہیں۔اُن کے قریب وفات کی وجہ سے اس حصہ کی تاثیر اور بھی زیادہ ہوگئی ہے۔میرے خیال میں اس رسالہ کی وسیع اشاعت ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔فقط۔والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد - ربوه - (۱۰؍ دسمبر ۱۹۵۷ء )