اصحاب احمد (جلد 8) — Page 159
۱۶۰ مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے سوانحی حالات ایک جگہ مرتب کئے گئے ہوں۔اس ضرورت کو ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے ناظر تعلیم و تربیت قادیان نے محسوس کیا اور عرصہ دراز کی محنت و کاوش کے بعد اصحاب احمد کے نام سے صحابہ مسیح موعود کا تذکرہ بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔یہ اس مقدس تذکرہ کی پہلی جلد ہے۔جس میں چودہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مفصل و مکمل حالات، آٹھ عدد تصاویر، قادیان کے مقدس مقامات کے پندرہ نقشے اور حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز و حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے کئی خطوط کے عکس شامل ہیں۔بحیثیت مجموعی کتاب نہایت دلچسپ اور سبق آموز ہے۔یہ عظیم الشان کام اگر اس وقت نہ کیا جاتا تو پھر کبھی اس کے ہونے کی امید نہ تھی۔اللہ تعالیٰ ملک صلاح الدین صاحب کو جزائے خیر دے۔جنہوں نے اس کی ترتیب و تالیف میں پہلے کافی محنت برداشت کی اور پھر بڑی مشکلات اٹھا کر دو ہزار روپیہ اس کی طباعت اور تیاری میں خرچ کیا۔جب جا کر یہ نایاب چیز زیور طبع سے آراستہ ہوسکی۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر احمدی کے گھر میں یہ کتاب ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس صحابہ کے ذاتی حالات سے ہر شخص نصیحت اور سبق حاصل کرے اور ان کی زندگیوں کو اپنے لئے مشعلِ راہ بنائے۔“ (الفضل ۲۱ ؍ جولائی ۱۹۵۱ء) (۹) حضرت مولانا شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی آپ تحریر فرماتے ہیں :- 66 " مجھے یہ معلوم کر کے از بس مسرت ہوئی کہ عزیز مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے مولوی فاضل نے حالات صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اشاعت کا آغاز کیا ہے۔جزاہ اللہ احسن الجزاء‘“ میری ہمیشہ سے خواہش رہی کہ حالات صحابہ قلمبند ہوں۔میں اس کی تحریک ۱۸۹۸ء سے کرتا آیا ہوں اور یہ اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ چاہتے تھے اور میں