اصحاب احمد (جلد 8) — Page 158
۱۵۹ (۵) اخویم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت احمدیہ کوئٹہ تحریر فرماتے ہیں:۔سید نا حضرت مسیح موعود کے مقدس صحابہ کے حالات جمع کر کے محفوظ کرنا اتنا عظیم المرتبہ کام ہے کہ جس کے باعث آپ کا نام قیامت تک عزت کے ساتھ لیا جائے گا۔مبارک ہو۔مبارک ہو۔“ (۶) حضرت سید و نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ آپ تحریر فرماتی ہیں :- یہ کام آپ کا تاریخ احمدیت میں قیامت تک یادر ہے گا۔اس سے فائدہ اٹھانے والے آپ کو مسلسل ثواب پہنچانے والے ثابت ہوں گے۔انشاء اللہ۔اس قسم کی کتب جو دراصل تاریخ ہیں۔آئندہ نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ثابت ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوہرا اجر دینا ہے۔انشاء اللہ۔ایک تو قادیان کی بابرکت رہائش اور پھر اس ضمن میں یہ شاندارخدمات۔جزاکم اللہ احسن الجزاء‘( جلد۲) (۷) حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ آپ نے تحریر فرمایا: - اللہ تعالیٰ آپ کے کام اور محنت اور ارادوں میں برکت دے اور یہ مبارک کام اس کی نصرت سے احسن طور پر آپ کے ہاتھوں سے انجام کو پہنچے اور ہمیشہ ہمیش تک دنیا کے لئے بابرکت اور آپ کے لئے ثواب خیر کا موجب ہو۔آمین۔“ (۸) مؤقر روزنامه «الفضل یہ روز نامہ رقمطراز ہے:- اب تک احمد یہ لٹریچر میں کوئی ایسی کتاب شائع نہیں ہوئی تھی۔جس میں حضرت