اصحاب احمد (جلد 7) — Page 48
48 (☆) لکھا ہوتا ہے کہ ہمیں خواب میں بتایا جاتا ہے (*) کہ ڈاکٹر نذیر احمد کے پاس جا کر احمدیت اور دینی مسائل کی صداقت کا پتہ کرو۔ایک عرب جب میری طرف سے دی گئی حضرت اقدس کی ایک عربی کتاب اپنے گھر پر پڑھتے پڑھتے سو گیا تو خواب میں ایک فرشتے نے کہا کہ: آمِنُ ولا تشک کہ ایمان لے آؤ اور شک نہ کرو۔ایک شخص کو تبلیغ کی ، وہ دوسرے شہر کو چلا گیا۔واپس آنے پر اس نے سنایا کہ میں نے خواب دیکھا کہ ایک ستارہ آسمان سے اتر انیچے آتے ہوئے سورج کی طرح بہت روشن ہو گیا۔بہت لوگ اس کے گرد جمع ہیں میں نے پوچھا یہ کیا ہے لوگ بولے کہ یہ وہی روشن سورج ہے جس کی طرف تم کو ڈاکٹر نذیر احمد نے کل توجہ دلائی تھی۔ایک عورت نے جس کی آنکھ کا میں نے آپریشن کیا تھا، خواب دیکھا کہ گھوڑے پر سوار حضرت مسیح موعود ہیں اور دوسرے گھوڑے پر میں ہوں۔تلوار حضرت اقدس کے ہاتھ میں ہے اور دنیا حضور کے پیچھے ہے ایک عرب نے دیکھا کہ سبز جھنڈا جس پر کلمہ طیبہ مرقوم ہے حضرت مسیح موعود کے ہاتھ میں ہے اور ساتھ ہی میں بھی ہوں لوگ جم غفیر کی شکل میں حضور کے پیچھے ہیں چونکہ یہ لوگ حضرت اقدس کے ساتھ خواب میں مجھے بھی دیکھتے اس لئے ان کو یقین ہوجاتا ہے کہ میں جو کچھ ان سے کہتا ہوں صحیح و درست ہے۔“ اسمارا اطالوی قبضے کے وقت اریٹریا کا دارلحکومت تھا۔۱۹۴۶ء میں برطانوی فوج کے چالیس ہزار کے مجمع میں میلادالنبی کے دن میں نے انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ بے شک اتحادیوں کو فتح ہو گئی ہے جو خوشی کا موجب ہے لیکن حقیقی امن و ان طائفتان من المومنين الخ قرآن مجید کے اصول پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہوسکتا ہے ورنہ پھر جنگ ہوگی۔لوگوں نے میری تقریر کو پسند کر کے مجھ سے ہاتھ ملائے اور مجھے مبارک باد دی۔اس مجمع میں اطالوی ، انگریز جبش مسلمان سب موجود تھے۔ماہ رمضان میں بمقام دیری دوا مسجد میں میں تلاوت کر رہا تھا۔امام مسجد کے دریافت کرنے پر میں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہندوستان میں حضرت مہدی یا نبی آگئے ہیں۔بحث شروع ہوئی۔ایک ہزار کا مجمع ہو گیا لوگ میرے مارنے پر تل گئے۔میرے سر پر وار بھی کیا کچھ لوگ مجھے میری جان بچانے کے لئے مسجد سے باہر نکالنا چاہتے تھے لیکن دوسرے لوگ مزاحم تھے تا کہ جان سے مار ڈالیں۔بہر حال یہ لوگ مجھے دھکیلتے دھکیلتے بازار لے گئے۔وہاں میں ایک دکان پر کھڑا ہو گیا کہ یہ لوگ جو چاہیں کر لیں یا واپس چلے جائیں، اس دکان میں عبداللہ عبد وش اسبا تفری والے احمدی کے والد جو غیر احمدی تھے موجود تھے ، انہوں نے یہ طوفان بے تمیزی دیکھ کر بھانپ ☆ الفضل میں مرقوم ہے: ڈاکٹر نذیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عربوں اور حبشیوں کو خوابوں کے ذریعہ حضرت مہدی کے ظہور کی خبر دے رہا ہے حضور بھی ان کو خواب میں نظر آتے ہیں ڈاکٹر صاحب اپنے خرچ پر تبلیغی لٹریچر تقسیم کرتے ہیں (۳۰)