اصحاب احمد (جلد 7) — Page 227
226 چوہدری برکت علی خاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ از محترم جناب ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب) چوہدری برکت علی صاحب رضی اللہ عنہ وفات پاگئے۔ہم اپنے رب کی رضا کے ساتھ راضی ہیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔بعض موتیں زندگی کے مترادف ہوتیں ہیں جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ کا تَقُولُو لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ - (24) یعنی اے ایمان والو تم ان لوگوں کو جو اللہ کی راہ میں مارے گئے مردہ مت کہو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب مرنے والا نیک نمونہ چھوڑ جاتا ہے اور اپنے ایمان کی شہادت پیش کر جاتا ہے تو وہ بھلایا نہیں جاسکتا وہ زندہ نظر آتا ہے پھر ایسے لوگ اپنی روحانیت پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اور جب ان کے نمونہ پر چلنے والے لوگ ان کی روحانیت سے فائدہ اٹھا کر روحانی آدمی بن جاتے ہیں تو مرنے والوں کا نمونہ نئے روحانی لوگوں کے ذریعے زندہ رہتا ہے پس ایسے لوگوں کو مردہ نہیں کہا جاسکتا۔میرے نزدیک چوہدری صاحب ایسے ہی بزرگوں میں سے تھے۔مجھے چوہدری صاحب مرحوم کو دیکھنے کا حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے وقت میں موقعہ ملا جب ۱۹۱۸ء میں میں ہجرت کر کے قادیان آ گیا۔پھر تو بار بار دیکھنے کا موقع ملتا رہا۔میں نے ہمیشہ ہی آنمرحوم کو انہماک کے ساتھ دین کا کام کرتے پایا۔وہ اپنے فرض منصبی کے ادا کرنے میں خوب حظ اٹھاتے تھے۔جس کی مثال اس منظر سے دی جاسکتی ہے جب چیونٹیاں کسی میٹھی چیز پر جمع ہوتی نظر آئیں۔ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ جان جائے پر یہ چیز ہاتھ سے نہ جائے۔یہی حال ان کا تھا جو کام ان کے سپر د ہو وہ دن رات اس میں منہمک ہو جاتے۔میں نے ان کو کبھی بھی لغویات میں حصہ لیتے نہ دیکھا۔وہ سلسلہ کے کام کو ہی اپنا بہشت سمجھتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ جب ان کو تحریک جدید میں لگایا گیا تو ایک بہادر سپاہی کی طرح موت فوت کے خوف سے بے نیاز ہو کر اپنے جو ہر دکھلاتے رہے اور بتلا دیا کہ سلسلہ کے بچے وفادار خادم اس طرح کے ہوا کرتے ہیں۔تبھی تو جو ہر شناس جو ہری نے ان کو تحریک جدید کی دولت بنا کر تحریک میں رکھ دیا۔کہتے ہیں دولت دولت کو کھینچتی ہے۔سو چوہدری صاحب مرحوم نے تحریک کے لئے دولت کو خوب کھینچا۔می دولت اب ہم سے واپس لے لی گئی ہے لیکن اس حال میں کہ کئی دولت گر اپنے پیچھے چھوڑ گئی۔اللہ ان سے راضی ہو اور اپنی کنار عاطفت میں ان کو لے لے اور اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کی بھی پردہ پوشی فرمائے اور ہم پیچھے رہنے والوں کو ان کے نیک نمونوں پر عمل کرتے ہوئے انہیں زندہ رکھنے کی توفیق دے اور ہم محض قرار دادیں پاس کرنے والے نہ رہ جائیں (25)