اصحاب احمد (جلد 7)

by Other Authors

Page 173 of 246

اصحاب احمد (جلد 7) — Page 173

173 ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی آنکھیں بند کر کے لکھی ہوئی تحریر ہے۔و بسم اللہ الرحمن الرحیم سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالی السلام علیکم۔مبلغ 60 روپے بذریعہ دادی صاحبہ پہنچ گئے حسب الحکم حضور بہت جلد مکان تیار کر دیا جائے گا لکڑی باہر سے منگوانی پڑے گی اس لئے دو چار روز کا وقفہ شاید ہو جائے میں کل ہی لکڑی کے لئے آدمی بھیج دوں گا لکڑی پہنچی اور کام شروع ہوا۔اگر ابتداء سے لکڑی کی ضرورت نہ ہوتی تو معمار کل ہی کام شروع کر دیتے۔ڈائری میں با قاعدگی راقم محمد علی خاں آپ روزانہ ڈائری لکھنے میں بہت با قاعدہ تھے۔چنانچہ اپنی وفات سے ایک دن پہلے تک کی ڈائری با قاعدگی سے لکھی۔ڈائری لکھنے میں جو طریق اختیار کیا تھا اس کی کچھ جھلک دکھانے کے لئے چند خاص خاص مواقع کی ڈائریوں کا نمونہ درج ذیل ہے۔' (ڈائری ۴/اکتوبر ۴۷ ۶) ہجرت از خانه خود، ہم تو رات کو آرام سے بے کھٹکا ریڈیو پر احباب کے پیغامات سنتے رہے اور بے فکر رہے لیکن معلوم ہوا کہ رات کو باقی محلہ جات والے سب کے سب بورڈنگ میں جمع ہو گئے حتی کہ مولوی ابوالعطاء صاحب ہمارے متعلق بہت مضطرب رہے اور ملٹری کے ایک ٹرک پر سوار ہو کر ہمارے مکان پر آئے اور آوازیں دیتے رہے لیکن ہم دروازے بند کر کے ریڈیو سنتے رہے اور وہ مایوس ہو کر واپس چلے گئے۔کرفیو کے خیال سے ۱۲ بجے تک ہم پھر اطمینان سے گھر میں ہی رہے اس عرصہ میں سید احمد شاہ ( آف گوجرہ) تو گھبرا کر بورڈنگ میں چلے گئے اور ہمارے لئے مولوی صاحب نے دس روپے فی کس یعنی کل ۳۰ روپے دے کر ایک سوک گارڈ کا مسلح سپاہی لے کر محمد نواز واقف کے ہمراہ ایک بجے کے قریب بھیجا کہ وہ ہمیں نکال لائے چنانچہ نہایت جلدی میں انور صاحب اور میں معمولی سامان لے کر اپنے مکان کو آخری الوداع کہہ کر بورڈنگ میں آگئے اور بورڈنگ کے قریب ایک مکان سفینہ صادق“ میں ٹھہر گئے۔جہاں عطاء الحق پر منشی عبد الحق صاحب کا تب نے ہمیں کھانا پیش کیا“ ڈائری ۱۶ را کتوبر ۱۹۴۷ء اطلاع ہوئی کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ۲۰ سال سے کم اور ۵۵ سال سے زیادہ عمر