اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 97 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 97

97 بھی آپ کا مخالف آپ سے دریافت کرے گا۔جو آپ کو معلوم نہیں۔تو خدا کے فرشتے آپ کی زبان پر حق جاری کردیں گے۔اور الہام کے ذریعے سے آپ کو علم دیا جائے گا۔یہ یقینی اور سچی باتیں ہیں۔اس میں ہر گز شک نہ کریں۔آپ جس دشمن کے مقابلہ کے لئے جاتے ہیں۔وہ وہ دشمن ہے کہ تین سوسال بلکہ اس سے بھی زیادہ عرصے سے اسلام کی لہروں نے اس سے سر ٹکرایا ہے۔مگر سوائے اس کے کہ وہ واپس دھکیلی گئیں۔کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔اس دشمن نے اسلام کے قلعے ایک ایک کر کے فتح کر لئے ہیں۔پس بہت ہوشیاری کی بات ہے لیکن مایوسی کی نہیں کیونکہ جس اسلام کو اس نے زیر کیا ہے وہ حقیقی اسلام نہ تھا۔بلکہ اس کا ایک مجسمہ تھا۔اور اس میں کیا شک ہے کہ رستم کے مجسمہ کو ایک بچہ دھکیل سکتا ہے۔آپ حقیقی اسلام کے حربے سے ان پر حملہ آور ہوں۔وہ خود بخود بھاگنے لگے گا۔یورپ اس وقت مادیت میں گھرا ہوا ہے۔دنیاوی علوم کا خزانہ سائنس کا دلدادہ ہے۔اسے گھمنڈ ہے کہ جو اس کا خیال ہے وہی تہذیب اور اس کے سوا جو کچھ ہے بد تہذیبی ہے۔وحشت ہے اس کے علم کو دیکھ کر لوگ اس کے دعوئی سے ڈر جاتے ہیں اور رعب میں آ جاتے ہیں۔حالانکہ یورپ کے علم اس علم کا مقابلہ نہیں کر سکتے جو قرآن کریم میں ہے۔ان کے علوم روزانہ بدلنے والے ہیں اور قرآن کریم کی پیش کردہ صداقتیں نہ بدلنے والی صداقتیں ہیں۔پس ایک مسلم جو قرآن کریم پر ایمان رکھتا ہے۔ایک سیکنڈ کیلئے بھی ان کے رعب میں نہیں آسکتا۔اور جب وہ قرآن کریم کی عینک لگا کر ان کی تہذیب کا مطالعہ کرتا ہے تو وہ تہذیب در حقیقت بدتہذیبیں نظر آتی ہے۔اور چمکنے والے موتی سیپ کی ہڈیوں سے زیادہ قیمتی ثابت نہیں ہوں گے۔پس اس بات کو خوب یا درکھیں اور یورپ کے علوم سے گھبرائیں نہیں۔جب ان کی عظمت دل پر اثر کرنے لگے تو قرآن کریم اور کتب حضرت مسیح موعود کا بغور مطالعہ کریں۔ان میں سے آپ کو وہ علوم مل جائیں گے کہ وہ اثر جاتا رہے گا۔آپ اس بات کو خوب یا درکھیں کہ یورپ کو فتح کرنے جاتے ہیں نہ کہ مفتوح ہونے۔اس کے دعووں سے ڈریں نہیں کہ ان دعووں کے نیچے کوئی دلیل پوشیدہ نہیں۔یورپ کی ہوا کے آگے نہ گریں۔بلکہ اہل یورپ کو اسلامی تہذیب کی طرف لانے کی کوشش کریں۔مگر یا درکھیں آنحضرت کا حکم ہے۔بَشِرُ وا وَلَا تُنَفِّر اوا یعنی لوگوں کو بشارت دینا۔