اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 96 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 96

96 اپنے ہم عصروں میں ہمیشہ ایک دین دار نوجوان کے رنگ میں دیکھا گیا ہے۔اور قادیان کی سرزمین میں بچے سے جوان ہوا۔اس پاک مقصد پر روانہ کیا گیا ہے۔“ (57) پاک نصائح : کردیں۔ذیل کی نصائح آپ کو۔۔۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ولایت روانہ کرتے وقت لکھ اعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم میں آپ کو اس خدا کے جو ایک اور صرف ایک ہی خدا ہے۔نہ جس کا بیٹا نہ جو رو۔سپر د کرتا ہوں۔وہ آپ کا حافظ ہو۔ناصر ہو۔نگہبان ہو۔ہادی ہو۔معلم ہو۔راہبر ہو۔الھم آمین ثم آمین۔آپ جس کام کیلئے جاتے ہیں۔وہ بہت بڑا کام ہے۔بلکہ انسان کا کام ہی نہیں۔خدا کا کام ہے۔کیونکہ دل پر قبضہ سوائے خدا کے اور کسی کا نہیں ہے۔دلوں کی اصلاح اسی کے ہاتھ میں ہے۔پس ہر وقت اس پر بھروسہ رکھنا اور کبھی مت خیال کرنا کہ میں بھی کچھ کر سکتا ہوں۔دل محبت الہی سے پُر ہو اور تکبر اور فخر پاس بھی نہ آئے۔جب کسی دشمن سے مقابلہ ہو۔اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے آگے گرا دیں۔اور دل سے اس بات کو نکال دیں کہ آپ جواب دیں گے۔بلکہ اس وقت یقین کریں کہ آپ کو کچھ نہیں آتا۔اپنے سب علم کو بھلا دیں۔لیکن اس کے ساتھ ہی یقین کریں کہ میرے ساتھ خدا ہے۔وہ خود آپ کو سب کچھ سکھائے گا۔اور دعا کریں۔اور ایک منٹ کے لئے بھی خیال نہ کریں کہ آپ دشمن سے زیر ہو جاویں گے۔بلکہ تسلی رکھیں کہ حق کی فتح ہوگی اور پھر ساتھ ہی خدا کے غناء پر بھی نظر رکھیں۔خوب یا درکھیں وہ جو اپنے علم پر گھمنڈ کرتا ہے۔وہ دین الہی کی خدمت کرتے وقت ذلیل کیا جاتا ہے۔اور اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔لیکن ساتھ ہی وہ جو خدمت دین کرتے وقت دشمن کے رعب میں آتا ہے۔خدا تعالیٰ اس کی بھی مدد نہیں کرتا۔نہ گھمنڈ ہو۔نہ فخر ہونہ گھبراہٹ ہو نہ خوف۔متواضع اور یقین سے پُر دل کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر یں۔پھر کوئی دشمن اللہ تعالیٰ کی نصرت کی وجہ سے آپ پر غالب نہ آسکے گا۔اگر کسی ایسے سوال کے متعلق