اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 67 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 67

67 خلیفہ ثانی درج کئے جائیں۔با اتفاق آراء قرار پایا کہ یہ ریزولیوشن بخدمت مجلس معتمدین بذریعہ نواب محمد علی خان صاحب۔سید محمد حسن صاحب۔مرزا بشیر احمد خلیفہ رشید الدین صاحب۔مولوی شیر علی صاحب پیش کرائے جائیں اور ان حضرات کی خدمت میں نہایت ادب سے التماس کی جائے کہ اس درخواست کو بہت جلد آئندہ کے اجلاس میں پیش کرانے کا انتظام فرما ئیں۔چنانچہ مجلس معتمدین نے اپنے ۲۶/ اپریل کے اجلاس میں اسے منظور کرلیا۔(38) اس شوری میں مقامی و بیرونی ایک صد نوے نمائندگان شامل ہوئے جن میں ۱۵۷ اور ۱ ۸ انمبر پر علی الترتیب قاضی محمد عبداللہ صاحب بی۔اے ٹیچر ہائی سکول قادیان“ قاضی عبدالرحیم صاحب انچارج دفتر تعمیرات صد را مجمن احمد یہ قادیان کے اسماء مرقوم ہیں۔منارة المسح کی تکمیل : : منارة امسیح کی تکمیل کے متعلق مصلحت الہی سے یوں مقدر تھا کہ گویا يسافر المسيح الموعود او خليفة مِنْ خُلفائه الى ارض دمشق کی پیشگوئی جس خلیفہ کے مبارک وجود کے ذریعہ پوری ہو۔اس کے ذریعہ قادیان کے منارہ کی بھی تکمیل ہو۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو اپنے متعلق الہاما بتایا گیا۔انا المسيح الموعود مثيله وخليفة کہ آپ مثیل مسیح موعود ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وحی میں بھی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کے متعلق مسیحی نفس رضامندی کے عطر سے ممسوح“ کے الفاظ آئے ہیں۔گویا منارہ مبارک کا آغاز ایک مسیح نے کیا اور تکمیل دوسرے مسیح نے کر دی اس لئے حسد کے باعث ڈاکٹر بشارت احمد صاحب وغیرہ اہل پیغام نے یہ تاویل کر لی کہ حضرت اقدس کی توجہ منارہ سے پھر گئی اور تصانیف کے شکل میں روحانی رنگ میں منارہ کی تکمیل ہوئی۔یہ تاویل گو حضرت اقدس کے منارہ کے متعلق ساری کارروائی کو حرف غلط کی طرح یکسر مٹانا چاہتی ہے اور علی اعلان تغلیط بلکہ تکذیب کرتی ہے۔افسوس اہل پیغام کو ایسی تاویل تو مرغوب ہے جس سے حضور کی تکذیب ہولیکن حضرت اقدس کے فرمودہ مقاصد کے تحت منارہ کی حضرت مصلح موعود کے ہاتھوں تکمیل ان کو تسلیم ہونا گویا ان کیلئے زہر ہلاہل کا رنگ رکھتا ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ جس بات میں بھی یہ لوگ حضرت مصلح موعود کی مخالفت کرتے ہیں۔ان کو لازماً حضرت اقدس کے بہت سے اقوال تحریرات اور وحی سے منحرف ہونا پڑتا ہے۔تکمیل منارہ کی سعادت قاضی صاحب کی قسمت میں تھی آپ نے خاکسار مولف کو ایک خط میں تحریر کیا کہ :