اصحاب احمد (جلد 6) — Page 117
117 (۲) روایات محترمہ امته الرحمن صاحب (1) قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے بیان کیا کہ ” میری ہمشیرہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دفعہ حضور کیلئے یخنی پکائی گئی۔غفلت سے اس میں لکھیاں پڑ گئیں۔دادی نے شور ڈال دیا کہ لکھیاں پڑ گئیں ہیں۔فرمایا اب ہم نہیں پئیں گے۔اس نے کہا اور کسی کو پلا دیں گے۔فرمایا جس کو ہم نہیں پیتے کسی کو بھی نہیں پینے دیں گے۔چنانچہ حضور کے حکم سے وہ یخنی گرادی گئی۔“ (74) خاکسار مؤلف عرض کرتا ہے کہ منشی شادی خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ محترمہ جو حضوراقدس کے گھر میں خدمت کرتی تھیں۔دادی کے نام سے مشہور تھیں۔(۲) ایک دن حضور علیہ السلام بڑی بے تابی سے ادھر ادھر کوئی کپڑا سر پر باندھنے کیلئے ڈھونڈھ رہے تھے۔شاید پگڑی کہیں ملتی نہ تھی اور نماز کیلئے جلدی تھی تو حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنھا کا دوپٹہ ہی پڑا مل گیا۔جلدی سے وہ لے کر سر پر لپیٹ لیا اور نماز ادا فرمائی (۳) ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب غالبا کرم دین کے مقدمہ کے سلسلہ میں گورداسپور تشریف لے جانے والے تھے تو مجھے ارشاد فرمایا کہ امتہ الرحمن تم بھی اس مقدمہ کے متعلق استخارہ کرو۔تو میں نے عرض کیا کہ حضور! مجھے تو استخارہ کی دعا نہیں آتی۔تب حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ تم سونے سے پہلے گیارہ دفعہ درود پڑھ لوتو یہی دعائے استخارہ کا کام دے گا۔چنانچہ اس ارشاد پر میں نے عمل کیا اور اس کے بعد میں ہمیشہ اسی طرح درود پڑھ کر استخارہ کرتی ہوں۔اور جب بھی کرتی ہوں تو مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ضرور ہی استخارہ کا جواب مل جاتا ہے۔“ (75) ۳۔روایات حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب * شیخ محمود احمد صاحب عرفانی مدیر الحکم تحریر فرماتے ہیں۔قاضی محمد عبد اللہ صاحب اپنے والد کے ساتھ بغرض حصول تعلیم مارچ ۱۹۰۰ء میں قادیان آئے اور * آپ نے ۲۰/۴/۳۱ کو ذکر حبیب کی مجلس میں روایات بیان کی تھیں۔جو الحکم ۱۴/۲/۳۶ میں چھپ گئیں۔لیکن قلمبند ہونے کے بعد آپ سے ان کی نظر ثانی نہیں کروائی گئی تھی۔چنانچہ خاکسار مؤلف کے عرض کرنے پر آپ نے نظر ثانی کر کے ان کی افادیت میں اضافہ کر دیا ہے۔