اصحاب احمد (جلد 6)

by Other Authors

Page 110 of 159

اصحاب احمد (جلد 6) — Page 110

110 خاندان قاضی صاحب پر برکاتِ احمدیت : حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے آپ سے دلی محبت و اخلاص رکھنے والوں کے بارے میں بمقام ہوشیار پور ۱۸۸۶ء میں بذریعہ وحی خوشخبری دی تھی کہ : میں تیرے خالص اور دتی محبوں کا گروہ بھی بڑھاؤں گا۔اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں گا۔اور ان میں کثرت بخشوں گا اور وہ مسلمانوں کے اس دوسرے گروہ پر تا بروز قیامت غالب رہیں گے جو حاسدوں اور معاندوں کا گروہ ہے۔خدا انہیں نہیں بھولے گا اور فراموش نہیں کرے گا۔اور وہ علی حسب الاخلاص اپنا اپنا اجر پائیں گے۔“ (70) اس پیشگوئی کو ہم تمام صحابہ میں پورا ہوتے دیکھتے ہیں بلکہ ان کی اولاد بھی برکات کی وارث ہورہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسلام کے اس دور ثانی میں خدمات اسلام و اعلائے کلمۃ اللہ کے بے شمار و بے نظیر مواقع میسر فرمائے ہیں۔حضرت مسیح و مہدی کے ہاتھوں ایسے خزائن ہمیں دیئے جار ہے ہیں کہ خزائن کی وسعت کی کوئی حد نہیں۔لینے والے اپنی طاقت و مساعی کے مطابق جس قدر چاہیں قبول کریں۔ورنہ دینے والے کی طرف سے کوئی حد و بست نہیں۔یہ مواقع ہمارے آباؤ اجداد کو میسر نہیں آئے۔سو حضرت اقدس کا الہام يَنْقَطِعُ ابَاؤُكَ وَيُبْدَءُ مِنكَ (71) حضور کی اتباع کے باعث آپ کے اتباع میں بھی پورا ہو کر فی بُيُوتِ اذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ الخ کے وجد آفرین اور ایمان افروز مناظر پیش کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری اولا دور اولا دکو خلافت کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی توفیق عطا کرے۔تا ان برکات اور روحانی خزائن کے ہمیشہ وارث اور انوار وافضال الہیہ کے مورد بنتے رہیں۔آمین یا رب العالمین۔یہ امر باعث مسرت ہے کہ حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی ساری اولا د بھی خلافت سے وابستہ ہے اور خدمات کے مواقع پارہی ہے۔قاضی عبدالرحیم صاحب۔قاضی محمد عبداللہ صاحب اور محترمہ امتہ الرحمن صاحبہ کی خدمات کا ذکر اوراق سابقہ میں ہو چکا ہے۔آپ کی اولاد میں سے قریباً سارے مردوزن جو پانچ در جن کے لگ بھگ ہونگے۔موصی ہیں اور تحریک جدید اور دیگر مالی خدمات میں بالعموم شرکت کرتے ہیں۔قاضی عبدالسلام صاحب عرصہ سے جماعت احمد یہ نیروبی مشرقی افریقہ کے صدر ہیں۔مشرقی افریقہ کے تبلیغی تذکرہ میں ( جو صدر انجمن احمدیہ کی سالانہ رپورٹ بابت ۳۸ - ۱۹۳۷ء میں شائع ہوا ہے۔) آپ کا شماران افراد میں ہوا ہے جو خاص طور پر انفرادی تبلیغ کرتے ہیں۔(ص۶۹) علاوہ ازیں ریویو آف ریلیجنز (اردو) بابت دسمبر ۱۹۲۴ء جولائی * سورۃ النور آیت ۳۷