اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 59 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 59

۵۹ نے پرورش کے لئے لے لیا تھا اور تعلیم دلا کر معزز عہدہ پر ملازم کرا دیا تھا لیکن چونکہ انہیں شراب کی عادت تھی اس لئے انہوں نے میاں لگا کے ہاتھ ایک چٹھی بھیجی کہ آپ کو میری عادت کا علم ہے اس لئے میں حضرت صاحب کی خدمت میں قادیان حاضر نہیں ہو سکتا۔تمہیں روپے ارسال ہیں۔آپ قادیان کے سفر میں اپنے مصرف میں لائیں۔قادیان میں واپسی اور ملازمت دو ماہ کا عرصہ یاڑی پورہ میں شادی پر صرف ہو چکا تھا۔اب آپ چھ ماہ قادیان سے باہر رہنے کے بعد واپس آئے۔آپ فرماتے تھے کہ اس توقف میں اللہ تعالیٰ نے میری یہ غرض بھی پوری کر دی کہ جب میں گذشتہ مرتبہ آیا تھا تو گوہجرت ہی کی نیت سے آیا تھا مگر تفصیلی نیت نہ کی تھی۔اب اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا کہ خالصا اللہ ولرسولہ ہجرت کی۔پہلے تو سامان ایسے پیدا کر دیئے کہ میں بالکل بے کس و بے بس ہو گیا اور مزدوری تک کرنے کا ارادہ کر لیا لیکن پھر اس نے باعزت طور پر سارا سامان کر دیا۔آپ فرماتے تھے کہ ان ایام میں دینیات کی جماعت مدرسہ تعلیم الاسلام کی شاخ تھی اور مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹی اس میں تعلیم دیتے تھے۔سیالکوٹ کی ایک مسجد کے مولوی صاحب متولی تھے۔اس کے متعلق غیر احمدیوں سے مقدمہ ہوا۔اس لئے مولوی صاحب ایک ماہ کی رخصت پر سیالکوٹ گئے۔مولوی سرور شاہ صاحب نے مرزا خدا بخش صاحب ملازم حضرت نواب صاحب سے کہا کہ نواب صاحب سے کہہ کر مجھے مولوی مبارک علی صاحب کی جگہ لگوادیں۔نواب صاحب کو چونکہ علم نہ تھا اس لئے مرزا صاحب کی بات سن کر مولوی سرورشاہ صاحب کی نسبت دریافت کیا کہ کیا وہ بھی مولوی ہیں۔حضرت مولوی صاحب نے یہ بھی پیشکش کی کہ گومولوی مبارک علی صاحب ہیں روپے مشاہرہ پاتے ہیں مجھے پندرہ روپے مشاہرہ ہی قبول ہیں۔چنانچہ آپ کے سپرد یہ کام کر دیا گیا۔مولوی مبارک علی صاحب کو مزید ایک ماہ کی رخصت حاصل کرنی پڑی۔ان کے واپس آنے پر حضرت نواب صاحب نے اس امر کو پسند کیا کہ چونکہ مولوی سرور شاہ صاحب تعلیم و تدریس کا کام مولوی مبارک علی صاحب سے بہتر رنگ میں سرانجام دے رہے ہیں وہی کام پر لگے رہیں۔پہلی شادی حضرت مولوی صاحب کی پہلی شادی سید محمد اشرف سکنہ دانہ ضلع ہزارہ کی بیٹی سے ہوئی۔سید صاحب