اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 600 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 600

۶۰۶ ۳۷۔جس بیوی کو نان نفقہ نہ ملے تو کب نکاح ثانی کی اجازت ہے استفتاء۔خاوند اگر اپنی بیوی کو نان اور نفقہ نہ دے بلکہ وعدہ ہی کرتا چلا جائے اور اپنی حالت بھی درست نہ کرے۔بیوی اپنے والدین کے گھر میں بود و باش رکھے۔شریعت کے رو سے کتنے عرصہ کے بعد عورت دوسرے سے نکاح کرنے کے لئے آزاد ہو جاتی ہے۔قریباً سات سال سے مسلسل یہ حالت در پیش ہے۔اس عرصہ میں خاوند نے کبھی بھی ایک کوڑی کا سلوک نہ کیا۔فتویٰ : جو خاوند اپنی بیوی کو نان نفقہ نہ دے یا نہ دے سکتا ہو۔اس پر ایک سال کی مدت گزار نے پران کے درمیان تفریق کی جاسکتی ہے۔حدیث میں آیا ہے اور حضرت عمرؓ اور حضرت علی کا بھی یہی مذہب تھا اور حضرت عمر کی خلافت میں اس پر عمل تھا اور حضرت خلیفہ اول کا بھی یہی مذہب تھا۔اور آپ کے اس فتویٰ پر کئی ایسی مصیبت زدہ عورتوں کا نکاح ثانی کیا گیا لیکن عدالتوں میں شرع محمدی کے مطابق ( جو کہ فقہ حنفیہ کے مطابق سید امیر علی کی تصنیف ہے ) فیصلے ہوتے ہیں جو کہ اس کے خلاف ہیں۔اس واسطے فتویٰ کے مطابق عدالتوں میں دعوی دائر کر کے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔اس لئے اگر کوئی عورت دوسرے آدمی سے نکاح کرلے گی تو اس پر فوجی مقدمہ ہوسکتا ہے۔اس واسطے اس فتویٰ پر عمل کرنا خطرہ سے خالی نہیں۔اس کا ایک طریق یہ ہو سکتا ہے کہ نصف مہرا اور خرچہ کا دعویٰ عدالت میں دائر کر کے آزادی حاصل کی جاسکتی ہے۔کیونکہ اس میں ڈگری ضرور مل جاتی ہے اور اس کے خوف سے مرد خود طلاق دینے پر یا آباد کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔(۳۷-۰۳-۱۴) ۳۸ سوال حضرت عائشہ کی نیت سے نماز جائز ہے یا نہیں؟ جواب : حضرت عائشہ کی نیت سے کوئی نماز پڑھنی درست نہیں۔۳۹۔سوال عورتوں کا مسجد میں نماز کے لئے آنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: عورتوں کا مسجد میں نماز کے لئے اس طور پر آنا کہ پردہ قائم رہے اور نا جائز خلط نہ ہو۔جائز ہے۔