اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 579 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 579

۵۸۵ خاطر جمع کیا ہے تو اس کو بیوی کے پاس ادا کر دینا چاہئے۔اور اس زیور اور روپیہ پر بیوی سے زکوۃ لی جاوے گی جبکہ وہ روپیہ بقدر نصاب ہوگا۔پس روپیہ کو اپنے پاس روکے رکھنا کہ زکوۃ نہ دی جاوے جائز نہیں ہے اور پھر مہر کی رقم ادا کرنے کے بعد روپیہ بیچ رہے تو بصورت نصاب زکوۃ واجب ہوگی۔(۳۲-۰۳-۰۶) ۵- فلاں کام کیا تو طلاق استفتاء۔زید نے اپنی زوجہ کو کہا کہ اگر فلاں برتن کو استعمال کرے گی تو تجھے دو طلاقیں ہیں۔عورت نے کئی یوم کے بعد سہواً استعمال کر لیا کیا طلاق واقع ہوئی ہے یا نہ اگر ہوئی تو کون سی؟ فتوی: اس صورت میں طلاق واقع ہوگئی۔اور رجعی طلاق ہے عدت کے اندر صرف رجوع ہی کافی ہے اور انقضاء عدت کے بعد نیا نکاح اس عورت سے کر سکتا ہے بشر طیکہ وہ عورت پھر زید کے ساتھ نکاح پڑھانے پر راضی نہ ہو تو پھر وہ عورت زید سے جدا ہو گئی۔(۳۱-۰۸-۲۲) کیا مر ہو نہ مکان کا کرایہ لینا جائز ہے استفتاء۔کیا رہن رکھے ہوئے مکان کا کرایہ لینا جائز ہے۔اور کیا کر یہ مکان اصل رقم سے وضع ہوگا یا نہیں؟ فتویٰ: رہن رکھے ہوئے مکان کا کرایہ لینا جائز ہے۔اور وہ کرایہ اصل رقم سے وضع نہ ہوگا۔بشرطیکہ وہ مکان راہن کے پاس نہ رہے۔قرآن کریم میں فَرِهن مقبوضہ آیا ہے کہ رہن کے بعد مرتہن کا مرہونہ پر قابض ہونا ضروری ہے۔بشرطیکہ مکان مرہونہ کی مرمت وغیرہ بھی مرتہن کے ذمہ ہو۔حدیث میں آیا ہے کہ الظهرير کب بنفقته کہ اگر نفقہ نہ ہو تو اس صورت میں سود ہو جائے گا۔پس اگر راہن کے پاس مکان رہے تو اس دن سے جس دن سے اس نے رہن کیا ہے کرایہ شروع ہو جائے گا تو اس صورت میں سود ہوتا ہے۔برخلاف اس کے کہ مرتهن خود فیصلہ کرے تو ہو سکتا ہے کہ چھ ماہ کے بعد وہ مکان کرایہ پر چڑھے۔اس واسطے اس صورت میں نقصان کا بھی احتمال ہے تو یہ سود نہیں ہوگا۔کیونکہ صرف نفع ہی نفع نہیں۔اس واسطے قبضہ اور نفقہ کی شرط رہن میں ضروری ہے۔(۳۲-۰۳-۰۲) - کیا سارنگی فونوگراف وغیرہ سننا جائز ہے استفتاء طنبوره، سارنگی وغیرہ کا راگ سننا جائز ہے؟ کیا فونوگراف کے ذریعہ ان آوازوں کا سننا جائز ہے؟ فتوی: فونوگراف کی مثال انسانی زبان کی ہے یا یوں سمجھو کہ آلہ نقل ہے اس لئے اس کا کوئی حکم شریعت