اصحاب احمد (جلد 5) — Page vi
جم تأثرات ارسال نہیں کر سکا۔بعد ازاں جن کے تاثرات حاصل ہوئے ان کو طبع ثانی کے وقت شاملِ کتاب کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ قبل ازیں اصحابی کالنجوم کے مصداق قریباً سوا در جن صحابہ کرام کے سوانح شائع کر چکا ہوں۔مقصود یہ ہے کہ نئی پود ان بزرگوں کے نقش قدم پر چلے۔صحابہ کرام سے یہ درخواست ہے کہ براہ کرم اپنے سوانح خاکسار کو شائع کرنے کے لئے ارسال فرما ئیں اور جو صحابہ وفات پاچکے ہیں ان کے اقارب ان کے سوانح محفوظ کرنے کے لئے بھجوائیں۔احباب کی خدمت میں دعا کے لئے عرض ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کام کو نیک نیت کے ساتھ باحسن طریق سرانجام دینے کی توفیق عطا کرے اور سارے سامان مہیا فرما دے۔آمین۔والله الـمـسـتـعـان وهو نعم المولى ونعم النصير خاکسار ملک صلاح الدین ایم۔اے قادیان ۲۲ ستمبر ۱۹۵۷ء