اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 528 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 528

۵۳۳ ایک مرتبہ مجد مبارک میں آپ بھی اور ہم سب حاضرین بھی مغرب کی نماز کے لئے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی انتظار میں بیٹھے تھے۔حسب دستور وحکم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی موذن دوتین مرتبہ حضور کی خدمت میں بھیجا گیا۔جس نے ہر بار آ کر غلط فہمی کی وجہ سے یہی پیغام دیا کہ حضور ا بھی تشریف لاتے ہیں۔اندھیرا بہت زیادہ ہو گیا۔آخری بار جب مؤذن حضرت اقدس کی خدمت میں گیا تو حضور نے بقیہ حاشیہ: - دوم با محاورہ۔تو اس کو اگر چہ لوگ سمجھ لیتے ہیں مگر اس میں دو بڑے عظیم الشان نقص پائے جاتے ہیں۔اول یہ کہ مترجمین اپنا فقرہ چست کرنے اور محاورہ درست کرنے کے لئے جو چاہتے ہیں۔قرآن مجید کے الفاظ کے معانی میں کمی اور بیشی کر دیتے ہیں۔جو ایک قسم کی تحریف ہے اور قرآن مجید میں کسی قسم کی تحریف جائز نہیں۔دوم یہ با محاورہ ترجمہ فی الحقیقت اس مفہوم کا دوسری زبان میں ادا کرنا ہے جو کہ مترجم صاحب نے اس آیت یا جملہ اور فقرہ سے سمجھا ہوتا ہے نہ کہ اس آیت کے واقعی معنی۔اگر میرے احباب میرے اس معروضہ کے بعد کسی ترجمہ با محاورہ کو اور کسی جگہ سے پڑھیں گے تو ان کو میری بات کی ضرور تصدیق کرنی پڑے گی۔پس پہلی اور نہایت اہم بات جو اس ترجمہ میں میں نے ملحوظ رکھی ہے وہ یہ ہے کہ الفاظ قرآنی کے معانی اردو زبان میں بلا کم و کاست بیان ہوں اور اس کا ڈھانچہ اور قالب بھی حتی الا مکان اردو ہی کا ڈھانچہ اور قالب ہو نہ کہ عربی کا تاکہ دونوں قسم کے تراجم کے بیان شدہ نقائص سے پاک ترجمہ احباب کے ہاتھ آئے۔اور اس بھی شک نہیں کہ تراجم اور تفاسیر کی بیان کردہ معانی اور مطالب ایسے ہیں کہ ان میں اکثر پر مخالفین کی طرف سے اعتراض وارد کئے گئے اور وہ اسی وجہ سے وارد ہوئے ہیں کہ وہ معانی اور مطلب غلط ہیں۔کئی ایک ایسے ہیں جو کہ خدا وند کریم کی فعلی کتاب کے یعنی واقعات کے بالکل خلاف ہیں۔مثلاً اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً ٤٠ کا ترجمہ یہ کیا جاتا ہے کہ اس نے آسمان سے پانی اتارا ہے اور بعض اس کے ایسے مفسر بھی ہیں کہ ان کا بیان ہے کہ آسمان پر چند نہریں ہیں اور بارش کے فرشتہ کے ہاتھ میں ایک چھلنی ہے جن میں ان نہروں سے پانی بھر کر ٹپکا دیتا ہے پس یہ ترجمہ اور یہ تفسیر یقیناً واقعات کے خلاف ہے۔بلکہ قرآن مجید کے بھی خلاف ہے وہ فرماتا ہے فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِللِه ا یعنی بارش کی بوندیں بادل کے اندر سے نکلتی ہیں اور کثرت کے ساتھ ایسے تراجم اور مطالب بیان شدہ ہیں اور بعض مقامات پر ایسے تراجم ہیں جو لغت کے خلاف ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ وہ دوسری آیات کے ہیں اور بعض کی رو سے خدائے قدوس پر اس کے پاک گروہ انبیاء علیہم السلام پر بدترین نقائص اور الزام عائد ہوتے ہیں۔