اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 21 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 21

۲۱ لاہور میں آپ کا قیام اس وقت آپ کی عمر قریباً اٹھارہ برس کی تھی۔ایک طالب علم سے پڑھائی کا ذکر ہوا۔وہ آپ کو مدرسہ رحیمیہ مسجد نیلا گنبد میں لے گیا کہ وہاں ایک بہت بڑے منطقی فلسفی مولوی ہیں۔آپ نے دیکھا کہ مسجد کے ملحق کمرہ میں ایک مولوی صاحب چار پائی پر بیٹھے حقہ بھی پی رہے ہیں اور شاگرد کو جو نیچے بیٹھا تھا منطق کی کتاب قطبی بھی پڑھا رہے ہیں۔آپ نے استاد کی وضع دیکھ کر اور پڑھائی سن کر سمجھ لیا کہ آپ ان سے نہیں پڑھ سکتے اور کوئی مدرسہ دریافت کرنے پر وہ طالب علم آپ کو مدرسہ نعمانیہ میں لے گیا جوان دنوں اندرون موچی دروازہ مسجد بکن خاں متصل مکان خلیفہ حمید الدین صاحب ( والد ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم صحابی مدفون بہشتی مقبرہ ) میں تھا۔یہ طالب علم غلام رسول نام وہاں کے استاد مولوی غلام محمد کا بھتیجا تھا۔حضرت مولوی صاحب نے بتایا کہ میں فلاں فلاں کتابیں پڑھ رہا ہوں۔استاد نے کہا کہ یہ کتابیں یہاں نہیں پڑھائی جاتیں۔البتہ ہماری اعلیٰ جماعت اس وقت فلاں فلاں کتاب پڑھ رہی ہے اور اس کے بعد صدرہ اور فلاں فلاں کتابیں پڑھیں گے۔آپ اس میں شریک ہو سکتے ہیں۔بشرطیکہ مہتم مدرسہ مفتی سلیم اللہ اجازت دیں۔چنانچہ آپ نے اور ایک اور طالب علم نے جو سبق میں آپ سے کچھ آگے تھا درخواست دی۔اگلے روز انہوں نے داخلہ کے لئے صدرہ کا امتحان لیا جو آئندہ کبھی پڑھائی جانی تھی ، دوسرے کو فیل کر دیا اور آپ سے صدرہ کا ایک مشہور مشکل مقام جہاں جزء لا يتجزأ کے ابطال میں اقلیدس کے بعض اشکال سے کام لیا گیا ہے آپ سے دریافت کیا۔وہاں ذکر تھا کہ یہ جز عاصم ہے اور پوچھنے پر بتایا کہ عد دکو اپنے نفس میں ضرب دینے سے جو حاصل ضرب آتا ہے اسے جزء کہتے ہیں اور جس عدد کے واسطے کوئی دوسرا عدد ایسا نہ ملے کہ اگر اس عدد کو فی نفسه ضرب دیں تو اس کا حاصل ضرب یہ عدد ہو۔اسے جزء اصم کہتے ہیں اور مثال غالباً ۱۳ کے عدد کی دی کہ ۳ × ۳ تیرہ سے نیچے اور ۴× ۴ تیرہ سے اوپر ہو جاتا ہے۔اس لئے ۱۳ کا عدد جزء اصم ہے۔اس پر مفتی صاحب بولے کہ طالب علم حاشیوں کے کافر ہوتے ہیں۔ان کے اس فقرہ سے حضرت مولوی صاحب کی طبیعت چمک اٹھی اور جوش آ گیا۔حاشیہ جودیکھا تو اس میں بعینہ یہی مثال مذکور تھی۔آپ نے اور بیسیوں مثالیں سُنا دیں۔طب سیکھنا مفتی صاحب نے آپ کی نسبت تو لکھ دیا کہ داخل کر لیا جائے لیکن اگلے روز ان کے مطب کے کمپونڈر