اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 406 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 406

۴۱۱ آپ نے اپنے کھانے کے اوقات بھی مقرر کر رکھتے تھے۔ان کے علاوہ بالکل نہ کھاتے میں نے ایک دو دعوتوں میں دیکھا کہ دعوت میں تو شریک ہیں لیکن کھانا نہیں کھاتے۔دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ احباب کے زور دینے پر دعا کی غرض سے دعوت میں تو شریک ہو جاتے ہیں مگر اپنے مقررہ اوقات کے علاوہ کچھ نہیں کھاتے۔آپ گن کا اور لاٹھی چلانا خوب جانتے تھے۔ایک دفعہ مدرسہ احمدیہ کے صحن میں کچھ ورزشی مقابلے ہوئے آپ نے بھی اس میں حصہ لیا اور نو جوانوں کو لکارا کہ دو تین آئیں اور ایک ساتھ لاٹھیوں سے مجھ پر حملہ کریں۔میں ہر ایک کا وار روکنے کے ساتھ ہی وار لوٹا تا جاؤں گا۔پہلے تو ادب کے پیش نظر کوئی نوجوان سامنے نہ آیا۔لیکن آپ کے زور دینے پر ایک ساتھ تین نوجوانوں نے حملہ کیا اور مولوی صاحب نے نہایت مستعدی سے ان کے حملوں کو روکا بلکہ ان پر جوابی حملے کئے۔آپ کا سارا جسم اس پھرتی اور تیزی سے کام کرتا تھا کہ معلوم ہوتا مشین چل رہی ہے۔آپ لمبے عرصے تک قادیان میں افسر مساجد ر ہے جب آپ کی عمر زیادہ ہوگئی تو حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب نے جو ان دنوں ناظر تعلیم و تربیت تھے۔مولانا عبدالرحمن صاحب جٹ کو آپ کا نائب مقرر کر دیا۔آپ نے اس بات کو پسند نہ فرمایا اور فرمایا کہ مجھے بوڑھا کیوں سمجھا جاتا ہے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نو جوانوں سے زیادہ تکلیف برداشت کر سکتا ہوں۔آپ کے دل میں اپنے آقا کا اسقد را حترام تھا کہ میں نے آپ کو بیسیوں مرتبہ حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی مجالس میں دیکھا کہ آپ کبھی حضور کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھتے تھے اور گفتگو کرتے وقت ہمیشہ نظریں نیچی رکھتے۔عصر کی نماز کے بعد حضور عموماً مسجد میں تشریف فرما ہوا کرتے تھے۔آپ نمازوں میں حضور کے بالکل پیچھے کھڑے ہوتے۔نماز کے اختتام پر جب حضور مجلس میں بیٹھ جاتے تو آپ حضور کے سامنے ہوتے تھے۔نظریں نیچی رہتیں۔گفتگو بھی اسی حال میں فرماتے کبھی کبھی اگر مکھی آجاتی اور حضور کی طرف بڑھنے لگتی تو اپنے لمبے چوڑے رومال سے اسے دور کر دیتے لیکن نظریں پھر بھی نیچی ہی رہتیں۔آپ اطاعت اور احترام امام میں اسوہ حسنہ تھے۔-۲۸ از اخویم مولوی عبد الرحمن صاحب انور فاضل پرائیویٹ سیکرٹری سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ایک نہایت درخشندہ ستارہ تھے اور بہت ہی خوبیوں