اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 352 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 352

۳۵۷ شرکت کے لئے تشریف لے گئے۔اور مجھے فرمانے لگے اس دعا میں ضرور شامل ہونا چاہئے۔کیونکہ اس اجتماع عظیم کی دعائیں خاص اثر اور قبولیت کا رنگ رکھتی ہیں۔ایک دفعہ ایک شخص نے آپ کو مجبور کیا کہ میرا ایک الاؤنس بند کرا دے۔لیکن آپ نے اس ناجائز امر کو قبول کرنے سے سختی سے انکار کیا۔بلکہ ایک خطبہ میں مناسب رنگ میں واعظانہ رنگ میں اس کا ذکر بھی کیا۔حضرت مولوی صاحب کا قابلِ ذکر اور عملی کا رنامہ یہ ہے کہ آپ نے کئی شاگرد تیار کئے جو آج علماء سلسلہ کی صف اول میں شمار ہوتے ہیں۔اور اپنے عملی نمونہ اور روحانیت سے ان کی ایسی تربیت کی کہ وہ علماء باعمل بن گئے اور ان کی ظاہری شکل بھی دینی علماء جیسی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔آمین۔-۵- از اخویم شیخ اقبال الدین صاحب مولوی فاضل۔جنرل مرچنٹ ( سابق امیر جماعت بہاولنگر۔سابق مغربی پنجاب) میں نے قادیان میں ۱۹۲۱ء تا ۱۹۳۰ء مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ میں تعلیم پائی۔مجھے مدرسہ کی دوسری یا تیسری جماعت میں نوبتی بخار آنے لگا۔کسی لڑکے نے کہا کہ حضرت مولوی صاحب کے تعویذ سے باری کا بخار رک جاتا ہے۔چنانچہ ایک روز صبح میں آپ کے مکان کے پاس جا کھڑا ہوا۔جب آپ نماز فجر ادا کر کے مسجد سے واپس آئے۔تو میں نے سلام عرض کر کے مصافحہ کیا اور حال بتایا تو آپ نے مشفقانہ انداز میں فرمایا کہ ذرا ٹھہرو میں ابھی تعویذ لا دیتا ہوں۔اس ملاقات کے اعلیٰ اثرات کے باعث ابھی میرا قلب مسرت آمیز کیفیت سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ آپ تشریف لائے۔اور مجھے تعویذ دے کر فرمایا کہ گلے میں ڈال لو۔چنانچہ اس سے بخار رک گیا۔اور میں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس میں ” یانار کونی بردًا وسلامًا مرقوم تھا۔ہماری جماعت نے جامعہ احمدیہ میں آپ کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کرنے کا شرف پایا۔جبکہ ہم نے آپ سے ۱۹۲۸ء سے ۱۹۳۰ ء تک دوسال منطق و فلسفہ پڑھا۔اس وقت آپ سے براہ راست اور زیادہ گہر ارابطہ پیدا ہوا اور میں آپ کی بزرگی۔تقویٰ اور سادگی کا گہرا اثر محسوس کرنے لگا۔آپ بڑے پر وقار طریق سے پڑھاتے اور جہاں تک مجھے یاد ہے آپ کبھی کسی لڑکے کو نام لے کر نہیں پکارتے تھے۔چنانچہ مجھے یہ خیال رہا کہ آپ میرے نام سے واقف نہیں ہیں۔جب میں مولوی فاضل میں کامیاب ہونے کے بعد قادیان گیا تو ایک نماز کے لئے مسجد مبارک میں پہنچا تو آپ سے کچھ فاصلہ پر بیٹھ گیا آپ نے مجھے دیکھ کر مولوی اقبال الدین