اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 299 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 299

٣٠٣ آپ کا مقام عام قواعد وضوابط سے بہت بالا تھا اور اپنے اور ایسا اختصاص رکھتا تھا کہ اگر ایسی صورت بھی ہوتی کہ کسی عام قاعدہ کی رو سے تکمیل امور درکار ہوتی تو آپ کی بزرگی کے پیش نظر ایسی تکمیل کو گو یا بنظر حقارت دیکھا جانا چاہیئے تھا۔اس میں کیا شک ہے کہ ایسے بزرگ جو اصحاب بدر اور عشرہ مبشرہ کا رنگ رکھتے ہوں اور فانی فی اللہ اور باقی باللہ ہوں وہ گویا اس عالم فانی سے عالم جاودانی کو سدھارنے سے قبل ہی رَضِيَ اللهُ عَنْهُمُ وَرَضُوا عَنْهُ اور مِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَّنْتَظِرُ کے مصداق ہوتے ہیں۔