اصحاب احمد (جلد 5) — Page 235
۲۳۹ والسلام کی خدمت اقدس میں پیش کیں اور چونکہ حضور کی ڈاک کی خدمت ان ایام میں میرے سپرد تھی۔اس واسطے ان درخواستوں پر چند الفاظ لکھ کر حضور میرے پاس بھیج بقیہ حاشیہ: - لئے قصور جانا ، فیروز پور جانا ، آپ کا پٹنہ (بہار) جانا، آپ اور مولوی عبدالرحیم صاحب نیر کا جماعت احمد یہ دکن کے سالانہ جلسہ میں شرکت کرنا اور مراجعت۔۱۷۸ (۱۷) بیرون قادیان تبلیغی جلسوں میں شمولیت (۱۸) آپ جمعیت میر قاسم علی صاحب ہندوستان کے دورے پر گئے۔الفضل ان کا ذکر کر کے راقم ہے کہ 'جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکلتے ہیں خدا خودان کا حافظ و ناصر ہوتا ہے۔“ مصلحت الہی سے اصل اسٹیشن سے یہ قافلہ دوائیشن آگے جاپہنچا۔اصل اسٹیشن پر اتر جاتے تو قبل از وقت پہنچنے کے باعث وہاں نہ کوئی احمدی دوست پہنچے تھے نہ سواری کا انتظام تھا۔موجودہ مقام پر سواری بھی مل سکتی تھی اور سڑک پختہ تھی۔صوبہ مقدہ کی روئیداد میں میر صاحب بار بار حضرت امیر صاحب اور حضرت امیر سفر“ کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ لکھتے ہیں :- حضرت امیر نے بتائید ا لہی رُوح القدس سے بھر کر ۸ بجے شب سے لے کر گیارہ بجے شب تک تبلیغ کی۔“ وکا گویا آپ اس سفر میں امیر تھے۔۱۸۰ (19) تبلیغ کے لئے قادیان کے علاقہ کو حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے منشاء کے مطابق چار حصوں میں تقسیم کیا گیا اور چار افراد بشمول مولوی صاحب کو ایک ایک حصہ سپر د کیا گیا۔۱۸۱ (۲۰) سیالکوٹ میں عیسائیوں سے اور فیروز پور میں آریوں سے حافظ روشن علی صاحب اور آپ کا کامیاب مباحثے کر کے واپس آنا۔۱۸۲ (۲۱) صوبہ اُڑیسہ کی ایک جماعت میں سالہا سال سے تنازع چلا آرہا تھا اور نا اتفاقی حد سے بڑھ چکی تھی اور پولیس اور مقدمات تک نوبت پہنچ چکی تھی۔آپ کو وہاں بھیجا گیا۔آپ کی کوشش سے بہت سے شاخسانے بند ہو گئے اور کئی جھگڑے خوش اسلوبی سے طے ہوئے۔آپ نے وہاں کی جماعت اور علاقہ کے انتظام کی مضبوطی کے لئے رپورٹ پیش کی ہے۔جو اہم فیصلے کرنے کے لئے زیر غور تھی۔۱۸۳ بعض جلسے آپ کی صدارت میں منعقد ہوئے ان کا مثالاً ذکر کیا جاتا ہے:۔(۱) جلسہ سالانہ ۱۹۱۷ء کا اولین اجلاس ۲۵ / دسمبر کو مسجد نور میں ۱۸۴